سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 199 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 199

۱۹۹ جو برطانوی نمائندہ نے امریکہ سے انگریزی حکومت کو بھجوایا ہے اور وہ میرے سامنے پڑا ہوا ہے۔اس کے الفاظ یہ ہیں :۔"THE AMERICAN GOVERNMENT HAS DELIVERED 2800 AERO- PLANES TO THE BRITISH GOVERNMENT۔" یعنی امریکن گورنمنٹ نے دو ہزار آٹھ سو ہوائی جہاز برطانوی حکومت کو بھجواتے ہیں پھر چوہدری صاحب کہنے لگے میں نے اسی وقت ان تمام لوگوں کو فون کیا ہے جن کوئیں پہلے سے یہ خبر بتا چکا تھا کہ دیکھو امام جماعت احمدیہ نے جو خواب دیکھی اور جو میں نے تمہیں قبل از وقت بتا دی تھی ، کس شان کے ساتھ پوری ہوئی۔چونکہ انہوں نے سرکلو د کو بھی فون کیا کہ کیا آج کا تار تم نے پڑھا ہے۔وہ کہنے لگا میں نے ابھی نہیں پڑھا۔چوہدری صاحب نے کہا۔پڑھو۔اس نے پڑھا تو کہنے لگا۔ظفر اللہ خاں تار تو آیا ہے مگر جہازوں کی جتنی تعداد تم نے بتائی تھی۔اتنی تعداد کا تو اس میں ذکر نہیں چوہدری صاحب نے کہا تمہیں کیا یاد ہے۔وہ کہنے لگا تم نے تو ۲۸ سو ہوائی جہازوں کا ذکر کیا تھا اور تار میں پچیس سو لکھا ہے معلوم ہوتا ہے اس نے جلدی میں اٹھائیں سو کو پچیس سو پڑھ لیا۔چوہدری صاحب کہنے لگے تار کو پڑھو۔اس نے دوبارہ تار پڑھی تو کہنے لگا۔اور ہو اس میں تو اٹھا ئیں سو ہوائی جہازوں کا ہی ذکر ہے۔اب دیکھو چھ ہفتے پہلے خدا تعالیٰ نے یہ کیسی عظیم الشان خبر مجھے دی۔جو اسی شکل میں پوری ہوئی جس شکل میں مجھے بتائی گئی تھی۔گورنمنٹ کے بڑے ذمہ دار افسر دو چار دن پہلے تک یہ نہیں کہ سکتے تھے کہ امریکہ ۲۸ سو ہوائی جہاز بھجوائے گا مگر مجھے اللہ تعالیٰ نے چھ ہفتے پہلے بتادیا کہ تار آتے گا۔تار امریکن گورنمنٹ کی طرف سے آئے گا۔اور تار کا مضمون یہ ہوگا کہ امریکہ ۲۸ سو ہوائی جہاز برطانیہ کے لیے بھیجوا رہا ہے۔گویا تا رتبا دیا۔تار کا مضمون بتا دیا۔یہ بتادیا کہ تارکس کی طرف سے آئے گا۔یہ بتا دیا کہ چیز کیا ہے اور پھر یہ بتا دیا کہ اس چیز کی تعداد کیا ہے؟ الموعود صفحه ۱۳۶ تا ۱۳۹ ) حکومت امریکہ کے جنگ میں شامل ہونے کی خبر میں میں نے رویا۔بیان کیا تھا کہ میں نے دیکھا۔ہمارے باغ اور قادریان