سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 151 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 151

مخالفین اسلام کے اعتراضات کا رد (دس اعتراضوں کا جواب ) پہلی کتب کی پیشگوئیاں پوری کرنے والی کتاب الفرقان قرآن کریم ہی ہے۔قرآن کریم کی پہلی اُصولی اصلاح مہستی باری تعالیٰ کے متعلق (آٹھ صفات کے متعلق اصلاح) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سابقہ انبیاء کی پیشگوئیاں قانون شریعت اور قانون طبیعی کی باہم مطابقت کا حیرت انگیز سلسلہ قرآن کریم کے سوا اور کسی کتاب کو افضل الکتب ہونے کا دعوی نہیں۔قرآنی علوم سے فائدہ اُٹھانے کے اصول قرآن کریم اپنے استعاروں کو آپ حل کرتا ہے۔شریعت کا بوجھ انسان کے سوا کسی اور پر نہیں ڈالا گیا۔بعض استعارات کی قرآنی تشریح آپ نے ان عالمانہ تقاریر کے آخر میں قرآنی فضیلت کے متعلق مذاہب عالم کے پیروں کو چیلنج دیتے ہوئے فرمایا :- " غرض قرآن مجید کو وہ عظمت حاصل ہے جو دنیا کی اور کسی کتاب کو حاصل نہیں اگرکسی کو یہ دعوی ہو کہ اس کی مذہبی کتاب بھی اس فضیلت کی حامل ہے تو میں چیلنج دیتا ہوں کہ وہ میر سامنے آتے اگر کوئی وید کا پیرو ہے تو میرے سامنے آتے اگر کوئی تو ریت کا پیرو ہے تو وہ میرے سامنے آئے اگر کوئی انجیل کا پیرو ہے تو وہ میرے سامنے آئے۔اور قرآن کریم کا کوئی ایسا استعارہ میرے سامنے رکھ دے جس کو میں بھی استعارہ سمجھوں پھر میں اس کا حل قرآن کریم سے ہی نہ پیش کر دوں۔تو وہ بیشک مجھے اس دعوی میں جھوٹا سمجھے لیکن اگر پیش کر دوں تو اسے ماننا پڑے گا کہ واقعہ میں قرآن کریم کے سوا دنیا کی اور کوئی کتاب اس خصوصیت کی حامل نہیں ؟ ) فضائل القرآن صفحه ۴۳۹ ) ان تقاریر کے مطالعہ سے قرآن مجید کی فصاحت و بلاغت اور معانی و تفسیر کا ایک نیا اور دلکش رخ سامنے آتا ہے اسی طرح اصول تفسیر قرآن کا انتہائی اہم موضوع مفصل و مؤثر رنگ میں اس طرح بیان ہوا ہے کہ کسی دوسری کتاب میں اس کی مثال نہیں پائی جاتی۔اس علم سے پورے طور پر استفادہ تو و ہی خوش قسمت کر سکتے ہیں جو حضور کی ان تقاریر کا بالاستیعاب مطالعہ کرنے کی سعادت حاصل کریں۔