سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 117 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 117

116 مشہور صحافی و عالم دین مولنا عبدالماجد صاحب دریا آبادی نے اپنے اخبار صدق جدید میں قابل رشک عزم کے عنوان سے حضور کی اوالوالعزمی اور جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے تحریر کیا۔" آج میں نے یورپ کی تبلیغ پر بھی غور کیا اور مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یقین ہے کہ میں خیریت سے وہاں پہنچا تو یورپ کی تبلیغ میں نمایاں تبدیلی ہو جائے گی۔۹۳ میں جب میں نے سفر کیا تو میں نوجوان تھا اور مضبوط تھا۔مگر اتنا تجربہ کار نہیں تھا۔اب گو کمزور اور ناتواں ہوں ، لیکن خدا کے فضل سے اب وسیع تجربہ میری پشت پر ہے۔۔۔۔----- خدا تعالیٰ مدد فرمائے۔تو انشاء اللہ برکت اور رحمت اور فضل کے دروازے کھلیں گے۔اور اسلام ترقی کی طرف قدم بڑھائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اسے خدا ایسا ہی ہو۔تیرا دین پھر اپنی جگہ حاصل کرلے اور کفر پھر غار میں اپنا سر چھپا لے۔میرا ارادہ ہے کہ میں یورپ اور امریکہ کے تمام مبلغین کو اکٹھا کر کے قضیہ زمین کو بر سرزمین طے کرنے کی کوشش کروں گا۔مگر ابھی منزل مقصود کے درمیان ایک بہت بڑا سمندر حائل ہے جس کو پار کرنا محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر مبنی ہے۔کیا تعجب ہے کہ ہمیں اللہ تعالی اپنی زندگیوں میں اسلام کی فتح کا دن دیکھنا نصیب کر دے اور ہماری موتیں ہماری پیدائشوں سے زیادہ مبارک ہوں اور کامیابی ہمارے قدم چوہے۔اور ہم رسول کریم صلعم کے فاتح جو نیل بن جائیں اور قیامت کے دن تمام دنیا کی حکومت کی گنجیاں رسول کریم صلعم کے قدموں میں رکھنے کا فخر حاصل ہو۔اپنے فرض کو سمجھوا اور رسول کریم مسلم کے وفا دار سپاہیوں کی طرح کفر کے مقابلہ کے لیے تیار ہو جاؤ۔خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔۔۔۔۔خدمت اسلام کے ولولہ جس کسی کی بھی زبان سے ادا ہوں۔بہر حال باعث مسرت و موجب شکر ہی ہوتے ہیں۔یہ مسرت بدرجہا زائد ہوتی اگر یہ الفاظ اہل سنت کے کسی عالم کی زبان سے یورپ کی روانگی کے وقت ادا ہوتے۔آغاز سفر : ) صدق جدید ۱۰ جون ۹۵۵له ) د الفضل ۲۵ جون ۱۹۵۵ حضرت مصلح موعود نے ربوہ سے ۲۳ مارچ کو اپنے اس تاریخی سفر کا آغاز فرمایا حضور لاہور سے