سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 116
119 لگی رہے گی اور ہر فتنہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہے گی۔اور خدا تعالیٰ سے اتنی محبت کرے گی کہ خدا اس کا ہو جائے گا۔جہاں تک احساس کا سوال ہے۔میری طبیعت محسوس کرتی ہے کہ اگر گرمی کچھ کم ہو جائے تو انشاء اللہ طبیعت بہت جلد بحال ہونے لگ جائے گی۔آج میں نے خدا تعالیٰ کے فضل سے پھر ظہر، عصر کی نماز پڑھائی اور الہ تعالیٰ کے فضل سے پہلی بار تھی کہ ساری نماز ٹھیک پڑھائی۔اور کوئی غلطی نہ ہوئی۔آج میں نے یورپ کی تبلیغ پر بھی غور کیا اور مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یقین ہے کہ میں خیریت سے وہاں پہنچا تو یورپ کی تبلیغ میں نمایاں تبدیلی ہو جائے گی۔۱۹۲۳ء میں جب میں نے سفر کیا تو گوئیں نوجوان تھا اور مضبوط تھا۔مگر اتنا تجربہ کار نہیں تھا، لیکن اب گوگز در اور ناتوان ہوں لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک وسیع تجربہ میری پشت پر ہے اور میرا دماغ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے تھوڑا بہت کام کرنے لگ گیا ہے۔خداتعالی مدد فرماتے تو انشاء اللہ برکت اور رحمت اور فضل کے درواز سے گھلیں گے اور اسلام ترقی کی طرف قدم بڑھائے گا۔انشاء الله انشاء اللہ۔انشاء الله - اسے خدا ایسا ہی ہو۔تیرا دین پھر اپنی جگہ حاصل کمرے اور گھر پھر غار میں اپنا سر چھپا ہے۔میرا ارادہ ہے کہ میں یورپ اور امریکہ کے تمام مبلغین کو اکٹھا کر کے قضیہ زمین بر سرزمین طے کرنے کی کوشش کروں مگر ابھی منزل مقصود کے درمیان ایک بہت بڑا سمندر حائل ہے جس کو پار کروانا محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر مبنی ہے۔کیا تعجب ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زندگیوں میں اسلام کی فتح کا دن دیکھنا نصیب کر دے اور ہماری موتیں ہماری پیدائشوں سے زیادہ مبارک ہوں اور کامیابی ہمارے قدم چومے اور ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فاتح جرنیل بن جائیں۔اور قیامت کے دن تمام دنیا کی حکومت کی گنجیاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں رکھنے کا فخر حاصل کریں۔اپنے فرض کو سمجھو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وفادار سپاہیوں کی طرح کفر کے مقابلہ کے لیے تیار ہو جاؤ - خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تمہارے خاندانوں کی زندگیوں کو با برکت بنائے۔آمین اللهم آمین : مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی از کراچی ۲۰/۳/۵۵ ) الفضل ۲۶ اپریل شدوا )