سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 359 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 359

۳۵۹ ۱۳۔اس امر کی ضرورت ہے کہ اس خیال کو مضبوط کرنے کے لئے اور ہمیشہ جاری رکھنے کے لئے اپنی ہم خیال بنائیں اور یہ کام اس صورت میں میل سکتا ہے کہ ہر ایک بہن جو اس مجلس میں شامل ہو اپنا فرض سمجھے کہ وہ دوسری بہنوں کو بھی اپنا ہمخیال بنائے گی۔-۱۴- اس امر کی ضرورت ہے کہ اس کام کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے صرف وہی بہنیں اس انجمن کی کارکن بنائی جائیں جو ان خیالات سے پوری طرح متفق ہوں۔اگر کسی وقت خدا نخواستہ کوئی متفق نہ رہے تو وہ بہ طبیب خاطر آنمین سے علیحدہ ہو جائے یا بصورت دیگر علیحدہ کی جائے۔-۱۵- کیونکہ جماعت کسی خاص گروہ کا نام نہیں۔چھوٹے ، بڑے ، امیر غریب سب کا نام جماعت ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس انجمن میں غریب امیر کی کوئی تفریق نہ ہو۔بلکہ غریب اور امیر دونوں میں مساوات ہو۔اور محبت پیدا کرنے کی کوشش کی جائے اور ایک دوسرے کی تقار اور اپنے آپ کو بڑا سمجھنے کا مادہ دلوں سے دور کیا جائے۔کہ باوجود مدارج میں فرق کے اصل میں سب مرد بھائی بھائی اور سب عورتیں -10 بہنیں بہنیں ہیں۔14 - اس امر کی ضرورت ہے کہ عملی طور پر خدمت اسلام کے لئے اور اپنی غریب بہنوں اور بھائیوں کے لئے بعض طریق تجویز کئے جائیں اور ان |۔کے مطابق عمل کیا جائے۔۱۷ اس امر کی ضرورت ہے کہ چونکہ سب مدد اور سب برکت اور سب کامیابیاں اللہ تعالے کی طرف سے آتی ہیں اس لئے دعا کی جائے اور کمر والی جائے کہ ہمیں وہ مقاصد الہام ہوں جو ہماری پیدائش میں اس نے مد نظر رکھے ہیں اور ان مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بہتر سے بہتر ذرائع پر اطلاع اور پھر ان ذرائع کے احسن سے احسن طور پر پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ بغیر کرے۔آئندہ آنیوائی