سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 331 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 331

۳۳۱ " اسلامی مت کا پرچار کرنے کے لئے احمدی صاحبان خاص جوش کا اظہار کر رہے ہیں۔چند ہفتے ہوئے قادیانی فرقہ کے لیڈر مرزا محمود احمد صاحب نے ڈیڑھ سو ایسے کام کرنے والوں کے لئے اپیل کی تھی جو تین ماہ کے لئے ملکانوں میں جاکر مفت کام کرنے کے لئے تیار ہوں جو اپنا اور اپنے اہل وعیال کا وہاں کے کرایہ وغیرہ کا کل خرچہ بردات کر سکیں۔اور انتظام میں میں لیڈر کے ماتحت جس کام پر انہیں لگایا جاوے اسے وہ خوشی خوشی کرنے کے لئے تیار ہوں۔بیان کیا جاتا ہے کہ اس اپیل پر چند ہفتوں کے اندر چار سو سے زیادہ درخواستیں ان شرائط پر کام کرنے کے لئے موصول ہو چکی ہیں۔اور تین پارٹیوں میں تو نے احمدی صاحبان آگرہ کے علاقہ میں پہنچے چکے ہیں اور بہت سرگرمی سے ملکانوں میں اپنا پرچار کر رہے ہیں اس نئے علاقہ کے حالات معلوم کرنے کے لئے ان میں سے بعض نے جن میں گریجویٹ نوجوان بھی شامل تھے اپنے بستر کندھوں پر رکھ کر اور تیز دھوپ میں پیدل سفر کر کے سارے علاقہ کا دورہ کیا ہے۔اپنے مت کے پر چار کے لئے ان کا جوش اور ایثار تابل تعریف ہے۔اسہ آریہ تیریکا بریلی نے یکم اپریل 19ء کی اشاعت میں لکھا :- اس وقت ملکا نے راجپوتوں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی پرانی راجپوتوں کی برادری میں جانے سے باز رکھنے کے لئے دیعنی مرتد ہونے سے بچانے کے لئے۔ناقل ) جتنی اسلامی انجمنیں اور جماعتیں کام کر رہی ہیں ان میں احمدیہ جماعت قادیان کی سرگرمی اور کوشش فی الواقع قابل داد ہے" ہندو دھرم اور اصلاحی تحریکیں " کے مصنف نے اعتراف کیا :- آریہ سماج نے شدھی یعنی پاک کرنے کا طریقہ جاری کیا۔ایسا کرنے سے آریہ سماج کا مسلمانوں کے ایک تبلیغی گروہ یعینی قادیانی فرقہ ہے لے اخبار جیون نت " لاہور ۲۴ / اپریل ۱۹۲۳ -