سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 318 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 318

مام نتیجہ خیز عمل تو الگ رہا محض عمل کی توفیق بھی نہیں مل سکتی۔اور ہر مرد اور ہر عورت بوڑھا اور سجتے اپنی اپنی استعداد کے مطابق دعاؤں میں مصروف ہو گیا۔تمام احمدی آبادیاں شب زندہ دار ہوگئیں اور راتوں کو خدا کے حضور کی جانے والی گریہ وزاری کا شور گھر گھر سے بلند ہونے لگا۔تہجدوں میں سربسجود ہو کر غلبہ اسلام کے لئے دعائیں کی جانے لگیں اور اللہ کے دین کی نصرت اور حمایت کے لئے آگے قدم بڑھانے والے اللہ ہی سے نصرت اور حمایت کی بھیک مانگنے لگے۔دعا کی طرف توجہ دلانے کے بعد آپ نے جماعت کو مال اور جان کی قربانی کی طرف بلایا اور پیش آنے والی مشکلات سے بھی اچھی طرح آگاہ کر دیا۔ہر قسم کے خطرات کی نشاندہی کی اور خوب کھول کر انہیں بتا دیا کہ اس راہ میں بہت سخت وقت آئیں گے بعض اوقات کبھی بھور کے اور کبھی پیاسے کبھی دھوپ میں اور کبھی سردی میں کبھی ننگے پاؤں اور کبھی پھٹے پرانے کپڑوں کے ساتھ کبھی اپنا سامان اٹھاتے ہوئے اور کبھی دوسروں کا بوجھ لئے ہوئے تمہیں دنوں، ہفتوں مہینوں گزر اوقات کرنی پڑے گی۔فقیرانہ گاؤں گاؤں پھر کر اپنے غلطی خوردہ بھائیوں کو دوبارہ اسلام کی طرف بلانا ہوگا۔گالیاں کھا کہ صبر کرنا ہوگا ماریں کھا کر دعا دینی ہوگی۔دوا کے بغیر ہرقسم کی بیماریاں کاٹنی پڑیں گی۔کمر توڑ مشقت کے کام کرنے ہوں گے۔بیوی بچوں اور گھروں کے آرام کا خیال تک دل سے نکال دیا ہو گا۔یہ سب کچھ واضح کر دینے کے بعد آپ نے انہیں یقین دلایا کہ اگر تم خدمت اسلام کی ان قربانگاہوں کی طرف بڑھنے کی بہت پاتے ہو تو میں تمھیں خوشخبری دیتا ہوں کہ خدا تعالے تمھارے ساتھ ہوگا اور دنیا کی کوئی طاقت اپنی ظاہری عظمت ، مال و دولت اور جمعیت کے باوجو د تھیں شکست نہیں دے گی۔تم خدا کے پیارے ہو جاؤ گے اور دین و دنیا کی سعادتیں اور برکتیں تھیں نصیب ہوں گی۔آپ نے جماعت سے ایسے صاحب عزم و استقلال مجاہدین کا مطالبہ کیا جو مصائب و مشکلات تھی اتھاہ گہرائیوں میں بے دھڑک کود پڑنے کے لئے تیار ہوں۔آپ نے پہلے ہی سے ان کو خبردار کر دیا کہ تمہارا مقابلہ صرف بیرونی دشمن ہی سے نہیں ہو گا خود تمہارے اپنے بھائیوں میں سے مسلمان کہلانے والے علماء تمہارے خلاف فتووں کی ایسی مہم چلائیں گے کہ تمہارے سامنے بھی ایک دشمن ہوگا اور پیچھے بھی ایک دشمن ہوگا اور ہر طرف سے تم پر