سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 288
PAN فروخت سے باز رکھا جاتا ہے ان کے گھروں میں کام کرنے سے مہنتروں کو باز رکھا جاتا ہے اور ان پر نماز ادا کرتے وقت کنکروں کی بارش کی جاتی ہے یہ شے اس کے بعد آپ نے ترکی کے متعلق استحادیوں کے فیصلوں پر کڑی نکتہ چینی کی اور مضبوط دلائل سے ثابت کیا کہ ترکوں کے ساتھ انتہائی غیر منصفانہ سلوک کیا گیا۔آپ نے فرمایا :- ترکوں کے متعلق شرائط صلح کا فیصلہ کرتے وقت ان اصول کی پابندی نہیں کی گئی جن کی پابندی یورپ کے مرتبہ انصاف کے لئے ضروری قرار دے چکے ہیں۔عراق کی آبادی کو ایسے طور پر اپنی رائے کے اظہار کا موقع نہیں دیا گیا جیسا کہ جرمنی کے بعض حصوں کو۔ان سے باقاعدہ طور پر دریافت نہیں کیا گیا کہ وہ اپنے لئے کس حکومت یا کس طریق حکومت کو پسند کرتے ہیں۔شام کی آبادی کو باوجود اس کے صاف صاف کہہ دینے کے کہ وہ آزا در رہنا چاہتی ہے فرانس کے زیر اقتدار کر دیا گیا ہے۔فلسطین کو جس کی آبادی کا یہ حصہ مسلمان ہے ایک یہودی نو آبادی قرار دے دیا گیا ہے۔حالانکہ یہود کی آبادی اس علاقہ میں یہ کے قریب ہے۔اور یہ آبادی بھی جیسا کہ انسائیکلوپیڈیا بریٹینیکا میں لکھا ہے شاہ سے ہوئی ہے اور زیادہ تران نیز گیری کی ہے جنہوں نے ان ممالک سے آکر پند لی ہے جن میں یہودیوں پر ظلم کرنا سیاست کا ایک بڑا جزو قرار دیا گیا ہے۔رانسائیکلو میڈیا بریٹینیکا ) (یعنی روس وغیرہ)۔۔۔۔۔۔Consisting Principally of refugees from countries where anti-Semition is an important element in Politics۔پس ایسے علاقہ سے ترکوں کو دست بردار کرانا اور یہود کے سپرد له الفضل ، جون ۱۹۲۰ ص۲