سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 24
۲۴ کالج کا قیام اس بات کی بھی ضرورت ہے۔کہ ہمارا اپنا ایک کالج ہو۔حضرت خلیفہ اسیح کی بھی یہ خواہش تھی۔کالج ہی کے دنوں میں کیر کیر بنتا ہے " خلافت پر عمومی اعتراضات کے جوابات بعض کہتے ہیں کہ خلیفہ نے انجمن کا حق غصب کر لیا۔پھر کہتے ہیں کہ یہ لوگ شیعہ ہیں۔میں جب ان باتوں کو سنتا ہوں تو مجھے افسوس آتا ہے کہ ان لوگوں کو کیا ہو گیا ؟ کہتے ہیں بیٹے کو خلافت کیوں مل گئی ؟ میں حیران ہوں کہ کیا کسی ولی یا نبی کا بیٹا ہونا ایسا نا قابلِ عضو جرم ہے کہ اس کو کوئی حصہ خدا کے فضل سے نہ ملے اور کوئی عمدہ وہ نہ پائے ؟ اگر یہ درست ہے تو پھر نعوذ باللہ کسی نبی یا ولی کا بیٹا ہونا تو ایک لعنت ہوئی برکت نہ ہوئی۔پھر انبیاء علیهم السّلام اولاد کی خواہش یوں ہی کرتے تھے؟" سوچ کر بتاؤ کہ شیعہ کون ہوئے ؟ شیعہ بھی تو یہی کہتے ہیں کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا منشاء تھا کہ حضرت علیؓ خلیفہ ہوں۔آپ کے خیال وو ہم میں بھی نہ تھا کہ ابوبکہ عمر عثمان رضی اللہ عنہم خلیفہ ہوں تو جیسے ان کے اعتقاد کے موافق مسئلہ خلافت میں آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے منشاء کو لوگوں نے بدلی دیا اسی طرح یہاں بھی ہوا۔افسوس کیا حضرت مسیح موعود کی کوئی عزت اور عظمت تمہار سے دلوں میں ہے کہ تم قرار دینے ہو کہ وہ اپنے منشاء میں نعوذ باللہ ناکام رہے۔خدا سے ڈرو اور توبہ کرو۔پھر ایک تحریر لئے پھرتے ہیں۔اور اس کے فوٹو چھپوا کر *