سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 212 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 212

۲۱۳ میں یہ پاکیزہ ماحول پیدا کر دیا۔بلکہ عظیم اعجاز یہ ہے کہ اس ماحول کو دوام بخشا اور جماعہ احمدیہ سے اس کو اس طرح پیوست کر دیا کہ آج بھی یہ پاکیزگی اور تقدس کی روح مجلس مشاور میں اُسی طرح زندہ نظر آتی ہے۔آج بھی وہی پاکیزہ فضا ہے آج بھی وہی قدوسیوں کا اجتماع انابت الی اللہ کا منظر پیش کرتا ہے۔آج بھی محض للہ مشورے دیئے جاتے اور محض اللہ قبول کئے جاتے ہیں۔آج بھی دُعاؤں کا وہی رنگ ہے اور خلافت کی وہی عظمت اور دیسی احترام دنوں میں قائم ہے۔دُعائیں آج بھی اسی طرح آنسوؤں ہی کی زبان سے کی جاتی ہیں دنیا میں ایسے بھی رہنما ہوئے ہیں۔جن کے قائم کردہ نقوش ان کے مرنے کے ساتھ مٹ جاتے ہیں اور بے ساختہ قومیں یہ کہہ کر ان کو یاد کرتی ہیں پر اب نظر کا ہے کو آئیں گی وہ تصویریں کہیں لیکن عظیم تو رہنما وہ ہوتے ہیں جن کے مرنے کے بعد بھی ان کی بنائی ہوئی تصویریں زندہ رہتی ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ ایک ایسے ہی عظیم رہنما تھے۔جن کی بنائی ہوئی تصویریں نقش دوام کی حیثیت اختیار کر جاتی ہیں۔زمانے کا ہاتھ انہیں دھندلا تو سکتا ہے لیکن مٹانے کی قدرت نہیں رکھتا :