سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 12
۱۲ پوری کرتا ہوں اور خدا کے حضور میں اب مجھ پر کوئی الزام نہیں مجھ خُدا کرے میرے ہاتھ سے یہ فساد فرو ہو جائے اور یہ فتنہ کی آگ بجھ جائے تاکہ وہ عظیم الشان کام جو خلیفہ کا فرضِ اول ہے یعنی کل دنیا میں اپنے مطاع کی صداقت کو پہنچانا میں اس کی طرف پوری توجیہ کر سکوں۔کاش میں اپنی موت سے پہلے دنیا کے دُور دراز علاقوں میں صداقتِ احمدیت روشن دیکھ لوں۔وَمَا ذلِكَ عَلَى اللهِ بِعَزِيز ختنے ہیں اور ضرور ہیں مگر تم جو اپنے آپ کو اتحاد کی رستی میں جکڑ چکے ہو خوش ہو جاؤ کہ انجام تمہارے لئے بہتر ہوگا تم خدا کی ایک برگزیدہ قوم ہو گے اور اس کے فضل کی بارشیں انشاء اللہ تعالیٰ تم پر اس زور سے برسیں گی کہ تم میران ہو جاؤ گے۔خاکسار مرزا محمود احمد از قادیان ۲۱ مارچ ۱۹۱۴ داشتهار بعنوان کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے" مندرجہ ضمیمه اخبار الفضل قادیان ۲۵ مارچ ساله) -1911