سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 124 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 124

۱۲۴ س پر تبصرہ لکھا۔اگر چہ عیسائی نقطۂ نظر سے بعض جگہ اعتراضات بھی کئے لیکن بالعموم اس کی خوبیوں کو بہت سراہا اور تسلیم کیا کہ اسلام میں یہ ایک بالکل نئی پیش کش ہے جو معقولیات کے قریب تر ہے۔اور گہری ٹھوس علمی کاوش کا نتیجہ ہے۔اس ترجمہ کے مطالعہ نے جماعت احمدیہ کا جو گہرا اثر تبصرہ نگار مسٹر آر۔ایف میکنیل کے دل پر چھوڑا اس کا کچھ اظہار اس تبصرہ کے حسب ذیل آخری چند فقرات سے ہو سکتا ہے :- بہر حال خواہ کچھ بھی ہو ہمارے سامنے اسلام کی ایک ایسی جماعت ہے جو کارکن اور ترقی کرنے والی ہے اور ان تمام اشکال سے پاک ہے جن کے خلاف عام طور پر سیمی دلائل کا رخ ہوتا ہے۔ہمیں اس سے بحث نہیں کہ یہ نیا فرقہ ترقی کریگا یا نہ۔لیکن اس جماعت کے لٹریچر کا مطالعہ یقینا ہمیں اس آخری اور اہم امر یہ فیصلہ کا اندازہ کرنے میں مدد دے گا جس پر اسلام اور مسیحیت کے درمیان بازی لگ رہی ہے پہلے ه ریویو آن ریلیجیز اُردو اگست ۶۱۹۱۶ ۳۰۵۰