سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 309
۳۰۹ تضرعات کا رنگ حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے تشحید الاذہان میں ایک مضمون رقم فرمایا جو ماہ رمضان کے متعلق تھا۔آپ نے اس مضمون میں رمضان کی برکات کا ذکر کرنے کے بعد لکھا : " میں رسالہ تشحید الاذہان کے لئے اپنی میز میں سے ایک مضمون تلاش کر رہا تھا کہ مجھے ایک کاغذ ملا جو میری ایک دُعا تھی جو میں نے پا رمضان میں کی تھی۔مجھے اس دُعا کے پڑھنے سے زور سے تحریک ہوئی کہ اپنے احباب کو بھی اس طرف متوجہ کروں انہ معلوم کیس کی دُعائنی جائے اور خدا کا فضل کس وقت ہماری جماعت پر ایک خاص رنگ میں نازل ہو۔میں اپنا دردِ دل ظاہر کرنے کے لئے اس دُعا کو یہاں نقل کر دیتا ہوں کہ شاید کسی سعید الفطرت کے دل میں جوش پیدا ہو۔اور وہ اپنے رب کے حضور میں اپنے لئے اور جماعت احمدیہ کے لئے دعاؤں میں لگ جائے جو کہ میری اصل غرض ہے۔وہ دُعا یہ ہے:۔" اے میرے مالک میرے قادر خدا۔میرے پیارے مولیٰ میرے راهنما - اے خالق ارض و سما۔اے متصرف آب و ہوا۔اے وہ خدا جس نے آدم سے لے کر حضرت پیسے تک لاکھوں بادیوں اور کروڑوں رھنماؤں کو دنیا کی ہدایت کے لئے بھیجا۔اسے وہ علی وکبیر جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم الشان رسول مبعوث کیا۔اے وہ رحمان جین نے میچ سارھنما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں میں پیدا کیا۔اے نور کے پیدا کرنے والے اے ظلمات کے مٹانے والے ! تیرے حضور میں ہاں صرف تیرے ہی حضور میں مُجھ سا ذلیل بندہ جھکتا اور عاجزی کرتا ہے کہ میری صدائن اور قبول کر کیونکہ تیرے ھی وعدوں نے مجھے جرات دلاتی ہے کہ