سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 238 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 238

PPA ہوئے اخبار بدر ۱۲رمتی نہ لکھتا ہے :- " انجمن تشخید خوب ترقی کر رہی ہے۔لائبریری کا انتظام اعلی پایہ پر زیر غور ہے۔ساڑھے دس ماہ سے جو فہرست کتب تیار ہو رہی ہے انشاء اللہ اسب جلد مکمل ہونے والی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ عنقریب ہم ہندوستان مصر کے اردو و عربی چیدہ اخبارات اس کی میز پر دیکھیں گے۔۔۔صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کو نوجوانوں کی سُدھار کا خاص خیال رہتا ہے۔آپ نے اُن کالجیٹوں یا طالب علموں کے لئے جو بعد الامتحان یا سمر و کیشن دار الامان میں آتے ہیں، ایک تعلیمی نصاب تیار کیا ہے جس میں قرآن وحدیث کا ایک حصہ قصیدہ بہشتی وغیرہ شامل ہے۔آپ بڑی محنت سے اُن کو پڑھاتے ہیں اور عربی سے اور دین سے عمدہ واقفیت کرا دیتے ہیں۔یہ بہت ہی مفید کام ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق بخشے۔اخبار الفضل کا اجرا 1911 تشخیز اگر چہ جماعت کی علمی ضروریات کو بہت حد تک بڑی عمدگی سے پوری کر رہا تھا، لیکن حضرت صاحبزادہ صاحب نے بجا طور پر یہ ضرورت محسوس کی کہ جب تک سلسلہ کا ایک باقاعدہ اخبار جاری نہ ہو صحیح معنوں میں مرکز اور جماعت کے مابین رابطہ قائم نہیں ہو سکتا۔چنانچہ اس شدید ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے آپ نے جون سواء میں الفضل اخبار کا اجراء فرمایا۔یہ اخبار آج تک جماعت احمدیہ کا مرکزی روزنامه چلا آرہا ہے۔اس بارہ میں اعلان فضل" کے عنوان کے تحت آپ نے ایک اشتہار شائع کیا جس میں آپ نے اس فلسفہ پر روشنی ڈالی کہ بعض چھوٹے چھوٹے امور کس طرح بڑے ہو جاتے ہیں اور ایک چھوٹے سے بیج سے کس طرح بڑے بڑے عظیم القامت درخت بن جاتے ہیں۔فرمایا یہی مثال روحانی سلسلوں کی ہے۔گذشتہ الہی سلسلوں کی طرح جماعت احمدیہ کی ضروریات بھی بڑھتی چلی جارہی ہیں۔پھر فرمایا : اس لئے بموجب ارشاد حضرت خلیفہ المسیح تو تھا علی اللہ اس اخبار کو شائع کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ہمارا کام کوشش ہے۔برکت اور اتمام خدا تعالیٰ