سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 235 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 235

Fra بعض دیگر اہم اور دور رس علمی خدمات رسالہ تشحید الاذہان کا اجرا آپ کی تقاریر اور تحریرات سے جو چند اقتباسات نمونہ پیش کئے گئے ہیں وہ محض مختصر تعارف کے طور پر نمونه از خروارے ہیں اور غالباً قاری کی پیاس مُجھانے سے زیادہ اس کی آتشِ شوق بھڑ کانے کا کام دیں گے مگر افسوس کہ طوالت کا خوف مانع ہے کہ تمام تقاریر اور تحریرات کو من وعن پیش کیا جا سکے۔حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کی سیرت کا ایک قابل قدر مہلو یہ بھی تھا کہ آپ عالم ہی نہیں تھے بلکہ عالم گر بھی تھے۔اور جہاں خود دن رات حصول علم میں کوشاں تھے وہاں دیگر احباب جماعت میں بھی علم و فضل کی جستجو اور لگن پیدا کرنے کے لئے بے قرار رہا کرتے تھے۔چنانچہ اس ضمن میں آپ نے مختلف مضامین اور تقاریر میں قوم کے نوجوانوں کو نہایت موثر رنگ میں نصایح فرمائیں اور کتنی ٹھوس اور دور رس تدابیر اختیار فرمائیں۔ان میں سے ایک اہم اور قابل ذکر تدبیر رسالہ تشحید الاذہان کی اشاعت کا انتظام تھا۔چنانچہ اس مرض سے آپ نے نشہ میں ایک انجمن کی بنا ڈالی جیسے انجمن تشحید الاذان کا نام دیا۔ماہنامہ تشخید الا زبان احمدی نوجوانوں کے لئے علمی مضامین لکھنے کا ایک بہت بڑا محرک ثابت ہوا۔اس رسالہ کی صورت میں گویا آپ نے ایک چھوٹا سا ایسا کارخانہ قائم کر دیا جس میں اعلیٰ کے لکھنے والے تیار ہونے لگے۔یہاں تک کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کی آئندہ تصنیفی ضروریات کے لئے لکھے۔والوں کی ایک نہایت قابل کھیپ تیار ہو گئی۔یہ رسالہ صرف تجربہ گاہ ہی نہیں تھا بلکہ خو د حضرت صاحبزادہ صاحب کے مضامین اور سلسلہ کے بعض دیگر صاحب قلم حضرات کے دقیق تحقیقی مضامین کی وجہ سے اس کے معیار کا شہرہ دور دور تک ہونے لگا۔الحکم ۲۱ فروری شنشله انجمن تشحمید الا زبان کی کوششوں اور رسالہ تشحمید الاذہان کا ذکر کرتے ہوئے رقمطراز ہے :- " یہ انجمن احمدی قوم کے نونہالوں کی انجمن ہے جیس کے بانی مبانی احمدی قوم کے فخر اور مخدوم حضرت صاحبزادہ مرزا البشیر الدین محمود احمد سله الله الاحد