سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 222 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 222

۲۲۲ علوم کا وارث بنا دیا۔۔۔" اسی تقریر میں آگے چل کر انسانی عمل کے دو متحرکات یعنی احسان اور خوف کا دلچسپ موازنہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں :- لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ احسان بہت موثر ہوتا ہے اور خوف کم موثر - احسان میں کامل تابعداری ہوتی ہے اور خوف میں کم۔لوگ اپنے محبوبوں کے راضی کرنے کے لئے جو جو دکھ اور مصیبتیں اُٹھاتے ہیں وہ کسی جابر و ظالم کے لئے نہیں اُٹھاتے۔اس احسان کے نظارہ کے لئے سب سے پہلے قرآن مجید میں الحمد شریف ہے جہاں فرمایا ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سب تعریفیں ہیں اس اللہ کے لئے جور بوست کرنے والا ہے تمام عالمین کا جو مچھر سے لیکر انسان تک اور کپڑے سے لے کر ہاتھی ایک سب کی ربوبیت کرتا ہے۔ہم اپنے سے ادنی چیز کی قدر نہیں کرتے مگر وہ کیس گیشه ہو کر ایسا مہربان ہے کہ اپنے سے ادنیٰ سے ادنی چیز کی پرداخت فرماتا ہے۔ایک حلوائی سارا دن مٹھائی تیار کرتا ہے اور اس کے لئے بہت خرچ کرتا ہے۔بہت محنت اٹھاتا ہے مگر چیونٹی اور کبھی اسی ربوبیت عامہ کے ماتحت اس سے بلا کسی محنت کے فائدہ اٹھاتی ہے۔بعض وقت ایک کتا پکا پکا یا بنا بنایا حلوا لے جاتا ہے جسے دیکھ کر ایک محدود خیال والا انسان گھبراتے مگر میں تو اس میں بھی اسی کی ربوبیت کی شان جلوہ گر دیکھتا ہوں کہ وہ اپنی ادنیٰ سے ادنی مخلوقات کو کس حکمت سے رزق پہنچانا ہے کہ اشرف المخلوقات کو ایک رنگ میں اُن کا خادم بنا دیا ہے۔یہ نظارہ دیکھ کر بے اختیار زبان سے نکلتا ہے الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الله جب کوئی روٹی اُٹھا لے جائے تو ایک احمق اس کے پیچھے لٹھ لے کر اُٹھے گا۔اور میں ایسے تقی القلب لوگوں سے واقف ہوں جن میں سے ایک نے اس کا گھی کھا جانے والی بلی کو ہلاک کیا اور پھر اس کی انتڑیوں سے بھی نچوڑ کر نکالا۔مگر ایک نبی کی فطرت اس موقعہ پر بھی الْحَمْدُ لِلَّهِ رب العالمین ہی پڑھے گی کیونکہ ایسی باتوں سے اس کی ربوبیت کا •