سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 98
۹۸ ہاں یہ یاد ہے کہ اس وقت میں اس امر کا اقرار کرتا تھا کہ پھر کبھی نماز نہیں چھوڑوں گا۔اور وہ رونا کیسا با برکت ہوا ! اور وہ افسردگی کیسی راحت بن گئی ! جب اس کا خیال کرتا ہوں تو سمجھتا ہوں کہ وہ آنسو ہسٹیریا کے دورہ کا نتیجہ نہ تھے پھر وہ کیا تھے ؟ میرا خیال ہے وتمس روحانی کی گرم کر دینے والی کرنوں کا گرایا ہوا پسینہ تھے۔وہ مسیح موعود کے کسی فقرہ یا کسی نظر کا نتیجہ تھے اگر یہ نہیں تو میں نہیں کہہ سکتا کہ پھر وہ کیا تھے پہلے الحكم جوبلی نمبر دسمبر ۶۱۹۳۹