منتخب احادیث

Page 75 of 88

منتخب احادیث — Page 75

پر ظلم ہوگا، لیکن میں عباس بن عبد المطلب کا سارے کا سارا شود ( راس المال سمیت ) کالعدم قرار دیتا ہوں اور پھر سنو کہ جاہلیت کے خُون کے انتقام بھی آج سے ختم ہیں اور سب سے پہلے میں خود جاہلیت میں اپنے چچا حارث بن عبد المطلب کے کئے گئے خون کا انتقام معاف کرتا ہوں۔حارث بنولیث میں اپنے زمانہ رضاعت میں ہی قبیلہ ہذیل کے ہاتھوں قتل ہو گئے تھے اور یاد رکھو کہ عورتوں سے حسن سلوک کرنا وہ تمہارے پاس مقید ہوتی ہیں پس تمہیں ان پر کوئی اختیار نہیں سوائے اس کے کہ وہ کسی کھلی کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں اگر وہ ایسا کریں تو ان کو اپنے بستروں سے جدا کر دو اور بدنی سزا دو تو اس حد تک کہ اس کا اثر بدن پر ظاہر نہ ہونے پائے اور اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو پھر ان کے خلاف کوئی راہ تلاش نہ کرو۔اور سُنو جس طرح تم اپنی عورتوں پر حق رکھتے ہو اسی طرح ان کے حقوق تم پر بھی ہیں۔اور تمہاراحق اپنی بیویوں پر یہ ہے کہ وہ اپنے گھر ان لوگوں کے لیے آراستہ نہ کریں جو تمہیں ناپسند ہوں اور نہ ہی تمہارے نا پسندیدہ لوگوں کو تمہارے گھروں میں آنے کی اجازت دیں اور سنو ! ان کا حق تم پر یہ ہے کہ ان کی پوشاک اور خوراک کے بارہ میں ان سے حسن سلوک کرو۔۔75