منتخب احادیث — Page 74
أَن يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ فَإِنْ فَعَلْنَ فَاهْجُرُهُ هُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّجٍ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا أَلَا وَإِنَّ لَكُمْ عَلَى نِسَائِكُمْ حَقًّا وَلِنِسَائِكُمْ عَلَيْكُمْ حَقًّا فَأَمَّا حَقُكُمْ عَلَى نِسَائِكُمْ فَلَا يُوطِنَ فُرُشَكُمْ مَنْ تَكْرَهُونَ وَلَا يَأْذَنَّ فِي بُيُوتِكُمْ لَمِنْ تَكْرَهُونَ أَلَا وَإِنَّ حَقَّهُنَّ عَلَيْكُمْ أَنْ تُحْسِنُوا إِلَيْهِنَّ فِي كِسْوَتِهِنَّ وَطَعَامِهِنَّ۔(ترمذی ابواب التفسير سورة التوبه) ۹۳-سلیمان بن عمرو بن الاحوص بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے بتایا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں شامل ہوئے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کے بعد کچھ نصائح فرما ئیں اور پھر صحابہ سے پوچھا۔کونسا دن زیادہ حرمت والا ہے؟ راوی کہتا ہے کہ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ حج اکبر کا دن سب سے زیادہ عزت والا ہے۔آپ نے فرمایا پس یقیناً تمہارے خُون اور تمہارے مال اور عزتیں تمہارے لیے ایسے ہی عزت و حرمت رکھتے ہیں جو عزت یہ دن تمہارے اس شہر اور مہینہ میں رکھتا ہے اور سنو کو ئی ظلم کرنے والا سوائے اپنے نفس کے کسی پر ظلم نہیں کرتا پس کوئی باپ بیٹے پر یا بیٹا باپ پر ظلم نہ کرے۔پھر سن رکھو! مسلمان مسلمان کا بھائی ہے پس کسی مسلمان کے لئے اپنے کسی بھائی کی کوئی چیز جائز اور حلال نہیں سوائے اس چیز کے جو کوئی خود دیدے۔اور یہ بھی سن لو کہ جاہلیت کے تمام شود آج میں گا لعدم کرتا ہوں۔البتہ تم اپنے راس المال کے مالک ہو گے۔نہ تم ظلم کرو گے نہ تم 74