منتخب احادیث

Page 55 of 88

منتخب احادیث — Page 55

کمزوروں سے شفقت - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رُبِّ أَشْعَكَ أَغْبَرَ مَدْفُوعِ بِالْأَبْوَابِ لَو أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَابَره (مسلم کتاب الجنة باب الناريدخلها الجبارون) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ ان کے بال پراگندہ اور غبار آلود ہوتے ہیں یعنی بظاہر معمولی نظر آتے ہیں۔دروازوں پر سے ان کو دھکے دیئے جاتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے اگر وہ قسم کھا لیں کہ ایسا ہو تو خدا تعالیٰ ویسا ہی کر دیتا ہے۔۷۰- عَنْ أَبِي اللَّرُدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : اِبْغُونِ فِي ضُعَفَائِكُمْ فَإِنَّمَا تُرْزَقُونَ وَتُنْصَرُونَ بِضُعَفَائِكُمْ۔(ترمذی کتاب الجهاد باب ما جاء في الاستفتاح بصعاليك المسلمين) حضرت ابو درداء بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا۔کمزوروں میں مجھے تلاش کرو۔یعنی میں ان کے ساتھ ہوں اور ان کی مدد کر کے تم میری رضا حاصل کر سکتے ہو۔یہ حقیقت ہے کہ کمزوروں اور غریبوں کی وجہ سے ہی تم کو رزق دیا جاتا ہے اور تمہاری مدد کی جاتی ہے۔55