منتخب احادیث

Page 54 of 88

منتخب احادیث — Page 54

تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ بھلائی اور نیکی کی بات کہے یا پھر خاموش رہے۔-YA /۶ - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : وَاللهِ لَا يُؤْمِنُ : وَاللهِ لَا يُؤْمِنُ : وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ : قِيْلَ مَنْ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : الَّذِي لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ۔(بخاری کتاب الادب باب اثم من لا يأمن جاره بوائقه) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خدا کی قسم وہ شخص مومن نہیں ہے۔خدا کی قسم وہ شخص مومن نہیں ہے خدا کی قسم وہ شخص مومن نہیں ہے آپ سے پوچھا گیا یا رسول اللہ ! کون مومن نہیں؟ آپ نے فرمایا جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں اور اس کے اچانک واروں سے محفوظ نہ ہو۔54