منتخب احادیث

Page 17 of 88

منتخب احادیث — Page 17

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ ١٩ - عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْلى قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَأْتِفُ وَلَا يَسْتَنْكِفُ أَنْ يَمْشِيَ مَعَ الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ فَيَقْضِى لَهُمَا حَاجَتَهُمَا۔(مسند دار می باب فی تواضع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) حضرت عبداللہ بن ابو اؤ فی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیوگان اور مساکین (ضرورتمندوں) کی صحبت کو نہ تو حقارت سے دیکھتے تھے اور نہ نفرت فرماتے تھے بلکہ اس کے برعکس آپ ہمیشہ ان کی امداد کے موقعوں کی تلاش میں رہتے تھے۔(مسند دارمی) ٢ - عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا ضَرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا قَط بِيَدِهِ وَلَا امْرَأَةً وَلَا خَادِمًا إِلَّا أَنْ تُجَاهِدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَا نِيْلَ مِنْهُ شَيْءٍ قَط فَيَنْتَقِمَ مِنْ صَاحِبِهِ إِلَّا أَنْ يُنْتَهَكَ شَيْءٍ مِنْ مَحَارِمِ اللَّهِ فَيَنْتَقِمَ لِلَّهِ عَزّ وَجَلٌ۔(مسلم کتاب الفضائل باب مباعدته الأثام واختياره من المباح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی کو ہاتھ سے نہیں مارا پیٹا۔نہ کسی عورت کو نہ کسی نوکر کو۔حالانکہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد ( قال ) کیا۔اگر کبھی آپ کو کسی سے دُکھ پہنچا تب بھی آپ نے اس کا بدلہ نہیں لیا۔لیکن جب کبھی 17