منتخب احادیث

Page 16 of 88

منتخب احادیث — Page 16

كِتَابِ اللهِ وَرَغَبَ فِيْهِ ثُمَّ قَالَ، وَأَهْلُ بَيْتِي أُذَكِّرُكُمُ اللهَ فِي أَهْلِ بَيْتِى أُذَكِّرُكُمُ اللهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي ، أَذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بيتى (مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضائل على) زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو خطاب کرنے کے لئے کھڑے ہوئے آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کے بعد یہ تلقین اور تنبیہ کی:- اے لوگو! میں ایک انسان ہوں۔ایسا ہونا ہے کہ ایک دن میرے آقا ( یعنی اللہ ) کا پیغامبر آئیگا اور میں اس دُنیا سے رخصت ہو جاؤنگا۔میں دوا ہم چیزیں تمہارے درمیان چھوڑ رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی کتاب جس میں ہدایت اور نور ہے پس اللہ تعالیٰ کی کتاب کو مضبوطی سے تھام لو اور اس پر عمل کرو۔اس طرح آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کتاب اللہ کے بارہ میں جذ بہ کو ابھارا (پھر کہا کہ ) میں اپنے اہل بیت کو بھی اپنے پیچھے چھوڑ رہا ہوں میں تم کو انتباہ کرتا ہوں کہ تم میرے اہلِ بیت کے ساتھ سلوک کرنے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا۔16