منتخب احادیث

Page 9 of 88

منتخب احادیث — Page 9

کی طرف واپس چلے جاتے ہیں۔تب اللہ جل شانہ ان (فرشتوں) سے پوچھتا ہے(حالانکہ وہ خود بخوبی جانتا ہے کہ کیا واقعہ ہوا ہے۔تم کہاں سے ہو کر آرہے ہو؟ تو وہ ( ملائکہ ) جواب دیتے ہیں ہم تیرے کچھ ایسے بندوں کے پاس سے آرہے ہیں جو کہ تیری ثنا ( تعریف ) کر رہے تھے۔تیری کبریائی کے گن گارہے تھے۔تیری توحید کا اعلان کر رہے تھے۔تیری حمد کر رہے تھے اور مجھ سے دُعائیں مانگ رہے تھے۔تب اللہ جل شانہ دریافت کریگا کہ وہ دُعا میں مجھے سے کیا مانگ رہے تھے؟ تب فرشتے جواب میں کہتے ہیں وہ تجھ سے تیری جنت مانگ رہے تھے۔تب اللہ تعالیٰ اُن سے پوچھتا ہے کہ کیا انہوں نے میری جنت دیکھی ہے۔تو فرشتے جواب دیتے ہیں نہیں ہمارے آقا انہوں نے تیری جنت نہیں دیکھی ہے۔اُس پر اللہ تعالیٰ فوراً سوال کرتا ہے کہ اگر انہوں نے میری جنت کو دیکھا ہوتا تو پھر کیا مانگتے ؟ ملائکہ اپنے جواب کو جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ تیری پناہ مانگتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس پر پوچھتا ہے کہ وہ کس چیز سے میری پناہ مانگتے ہیں؟ فرشتے جواب دیتے ہیں کہ تیرے آگ کے عذاب سے۔پھر اللہ تعالیٰ پوچھتا ہے کہ کیا انہوں نے میری آگ کے عذاب کو دیکھا ہے؟ فرشتے جواب دیتے ہیں۔نہیں۔انہوں نے وہ آگ نہیں دیکھی ہے۔اس پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر انہوں نے میری آگ کے عذاب کو دیکھا ہوتا تو کیا ہوتا ؟ تب ملائکہ کہتے ہیں کہ وہ تیری طرف سے بخشش کے طلب گار ہیں۔اللہ تعالیٰ جواب میں کہتا ہے کہ میں نے ان کو وہ سب کچھ عطا کر دیا جو انہوں نے کبھی بھی مجھ سے مانگا اور میں نے ان کو اپنی پناہ میں لے لیا جو انہوں نے مجھ سے مانگی۔تب فرشتے کہتے ہیں کہ اے ہمارے آقا ان میں سے ایک آدمی تو سخت گناہ گار ہے وہ تو اس ( مجلس) کے پاس سے گزر رہا تھا اور ان کے پاس چند لمحوں کے لئے بیٹھ گیا تھا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کو بھی میں نے معاف کیا وہ میرے رحم وکرم کے ایسے مستحق ہیں کہ جو ان کی مجلس میں شریک ہو گیا وہ بھی میری بخشش سے محروم نہیں رہا۔9