منتخب احادیث — Page 8
اَيْنَ جِئْتُمْ فَيَقُولُونَ جِئْنَا مِنْ عِنْدِ عِبَادٍ لَكَ فِي الْأَرْضِ يُسَبِّحُونَكَ وَيُكَبِّرُونَكَ وَيُهَلِّلُونَكَ وَيَحْمِدُونَكَ وَيَسْتَلُونَكَ ، قَالَ : وَمَاذَا يَسْأَلُونِي قَالُوا : يَسْتَلُونَكَ جَنَّتَكَ قَالَ وَهَلْ رَأَوْا جَنَّتِي ؟ قَالُوا : لَا أَى رَبِّ ، قَالَ : فَكَيْفَ لَوْ رَأَوْا جَنَّتِي قَالُوا : وَيَسْتَجِيرُوْنَكَ قَالَ : وَهِمَا يَسْتَجِيرُ ونَنِي؟ قَالُوا : مِنْ ؟ نَارِكَ يَا رَبِّ، قَالَ وَهَلْ رَأَوْا نَارِى قَالُوا : لَا ، قَالَ : فَكَيْفَ لَوْ رَأَوْا نَارِى ؟ قَالَ وَيَسْتَغْفِرُوْنَكَ قَالَ : فَيَقُولُ قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ فَأَعْطَيْتُهُمْ مَا سَأَلُوا وَأَجَرْتُهُمْ بِمَا اسْتَجَارُوْا قَالَ فَيَقُولُونَ رَبّ فِيهِمْ فُلَانٌ عَبْد خَطَاءِ إِنَّمَا مَرَّ فَجَلَسَ مَعَهُمْ ، قَالَ : فَيَقُولُ : وَلَهُ غَفَرْتُ هُمُ الْقَوْمُ لَا يَشْقَى بِهِم جَلِيسُهُم۔(مسلم کتاب الذکر باب فضل مجالس الذكر ) حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ ) نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعض عالی مرتبہ ملائکہ اُن انسانوں کی تلاش میں گھومتے رہتے ہیں جو ذکر الہی کے لیے مجلسوں میں جمع ہوتے ہیں جب وہ ( ملائکہ ) کسی ایسی مجلس کو دیکھتے ہیں جو اللہ جل شانہ کے ذکر میں مشغول ہوتی ہے تو ملائکہ ان پر اپنے پر پھیلا کر اس میں شریک ہو جاتے ہیں ایسی حالت میں وہ ( ملائکہ ) ایک دوسرے کے اوپر اُڑ رہے ہوتے ہیں یہاں تک کہ زمین اور پہلے آسمان کے درمیان ساری فضا ان (ملائکہ ) کی موجودگی سے پر ہو جاتی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت کا استعارہ کے رنگ میں ذکر ہے اور اس کو ظاہری شکل میں نہ لینا چاہئے۔ناقل ) جب لوگ (انسان ) اس مجلس سے اٹھ جاتے ہیں تو ملائکہ بھی آسمان 8