سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 73 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 73

حضرت علی ایم کو دیکھو کہ جب آپ پر فرشتہ جبرائیل ظاہر ہوا تو آپ نے فی الفور یقین نہ کیا کہ یہ خدا کی طرف سے ہے بلکہ حضرت خدیجہ کے پاس ڈرتے ڈرتے آئے اور فرمایا کہ خشیت علی نفسی یعنی مجھے اپنے نفس کی نسبت بڑا اندیشہ ہوا کہ کوئی شیطانی مکر نہ ہو۔لیکن جو لوگ بغیر تزکیہ نفس کے جلدی سے ولی بننے کی خواہش کرتے ہیں وہ جلدی سے شیطان کے فریب میں آجاتے ہیں“ فترت وحی کی حکمت: حقیقت الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 578) آغاز نزول وحی کے بعد کچھ عرصہ کے لئے نزول وحی کا سلسلہ رک گیا۔کتب احادیث و سیرۃ النبی صلی نیلم میں اس عرصہ کو فترة وحی کا عنوان دیا گیا ہے۔اس موضوع پر بھی محدثین و مورخین نے بہت کچھ بیان کیا ہے۔لیکن فترة وحی کے متعلق عدیم المثال تفسیری نکات اور اس واقعہ کا عظیم روحانی تجربہ ہونے کا بیان اور اس کی نہاں در نہاں غرض وغایت کا بیان صرف سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ہی منکشف فرمایا ہے۔اس مضمون کو دیکھ کر انسان کس قدر انشراح کے ساتھ قبول کر سکتا ہے کہ قرآن کریم کس قدر عالی مضامین کو کیسے انداز اور طرز سے بیان کرتا ہے۔پھر قرآن شریف میں ایک مقام پر رات کی قسم کھائی ہے۔کہتے ہیں کہ یہ اس وقت کی قسم ہے جب وحی کا سلسلہ بند تھا۔یادرکھنا چاہیے کہ یہ ایک مقام ہے جو ان لوگوں کے لئے جو سلسلہ وحی سے افاضہ حاصل کرتے ہیں آتا ہے وحی کے سلسلہ سے شوق اور محبت بڑھتی ہے لیکن مفارقت میں بھی ایک کشش ہوتی ہے جو محبت کے مدارج عالیہ تک پہنچاتی ہے اللہ تعالیٰ نے اس کو بھی ایک ذریعہ قرار دیا ہے کیونکہ اس سے قلق اور کرب میں ترقی ہوتی ہے اور روح میں ایک بے قراری اور اضطراب پیدا ہوتا ہے جس سے وہ دعاؤں کی روح اس میں نفع کی جاتی ہے کہ وہ آستانہ الوہیت پر یا رب! یارب !! کہہ کر اور بڑے جوش اور شوق اور جذبہ کے ساتھ دوڑتی ہے جیسا کہ ایک بچہ جو تھوڑی دیر کے لئے ماں کی چھاتیوں سے الگ رکھا گیا ہو بے اختیار ہو کر ماں کی طرف دوڑتا اور چلاتا آتا ہے ، اسی طرح پر بلکہ اس سے بھی بیحد اضطراب کے ساتھ روح اللہ کی طرف دوڑتی ہے اور اس دوڑ دھوپ اور قلق و کرب میں وہ لذت و سرور ہوتا ہے جس کو ہم بیان نہیں کر سکتے۔۔یاد رکھو روح میں جس قدر اضطراب اور بیقراری خدا تعالیٰ کے لئے ہو گی اسی قدر دعاؤں کی توفیق ملے گی اور ان میں قبولیت کا نفخ ہو گا۔غرض یہ ایک زمانہ ماموروں اور مرسلوں اور ان لوگوں پر جن کے ساتھ 73