سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 15 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 15

کی روحانیت کی اس وجہ سے بہت ہی بیخ کنی ہوئی کہ دنیا کے دروازے ان پر کھولے گئے اور انجیل کی تعلیم میں شراب کی کوئی ممانعت نہیں تھی۔قمار بازی سے کوئی روک نہ تھی پس یہی تمام زہریں مل کر ان کا ستیا ناس کر گئیں۔صندوقوں میں دولت تھی ہاتھ میں حکومت تھی۔شرا ہیں خود ایجاد کر لیں۔پھر کیا تھا۔اتم الخبائث کی تحریکوں سے سارے برے کام کرنے پڑے۔یہ باتیں ہم نے اپنی فطرت سے نہیں کہیں۔خود بڑے بڑے مؤرخ انگریزوں نے اس کی شہادتیں دی ہیں۔اور اب بھی دے رہے ہیں بزرگ پادری باس ور تھے اور فاضل قسمیں ٹیلر نے حال ہی کے زمانہ میں کس صفائی سے انہیں باتوں پر لیکچر دیئے ہیں اور کس زور سے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ عیسائی مذہب کی قدیم بد چلنیوں نے اس کو ہلاک کر دیا ہے چنانچہ قوم کے فخر پادری باس اور تھ صاحب اپنے لیکچر میں بآواز بلند بیان کرتے ہیں کہ عیسائی قوم کے ساتھ تین لعنتیں لازم ملزوم ہو رہی ہیں جو اس کو ترقی سے روکتی ہیں۔وہ کیا ہیں۔زناکاری۔شراب خواری۔قمار بازی۔غرض اس زمانہ میں سب سے زیادہ یہ عیسائیوں کا ہی حق تھا کہ وہ بدکاریوں کے میدانوں میں سب سے پہلے رہیں۔کیونکہ دنیا میں انسان صرف تین وجہ سے گناہ سے رک سکتا ہے ) یہ کہ خدا تعالیٰ کا خوف ہو ) یہ کہ کثرت مال جو بد معاشیوں کا ذریعہ ہے اس کی بلا سے بچے (۳) یہ کہ ضعیف اور عاجز ہو کر زندگی بسر کرے حکومت کا زور پیدا نہ ہو۔مگر عیسائیوں کو ان تینوں روکوں سے فراغت ہو چکی تھی اور کفارہ کے مسئلہ نے گناہ پر دلیر کر دیا تھا اور دولت اور حکومت ظلم کرنے کے لئے معین ہو گئے تھے۔پس چونکہ دنیا کی راحتیں اور نعمتیں اور دولتیں ان پر بہت وسیع ہو گئی تھیں اور ایک زبر دست سلطنت کے وہ مالک بھی ہو گئے تھے اور پہلے اس سے ایک مدت تک فقر وفاقہ اور تکالیف شاقہ میں مبتلا رہ چکے تھے اس لئے دولت اور حکومت کو پا کر عجیب طوفان فسق و فجور ان میں ظاہر ہوا اور جس طرح پر زور سیلاب آنے کے وقت بند ٹوٹ جاتا ہے اور پھر بند ٹوٹنے سے تمام اردگرد کھیتوں اور آبادی کی شامت آجاتی ہے اسی طرح ان دنوں میں وقوع میں آیا کہ جب عیسائیوں کو تمام اسباب شہوت رانی کے میسر آگئے۔اور دولت اور قوت اور بادشاہت میں تمام دنیا کے طاقتوروں سے اول نمبر پر ہو گئے۔تو جیسے ایک سفلہ آدمی فقر وفاقہ کا مارا ہوا دولت اور حکومت پاکر اپنے لچھن دکھلاتا ہے وہ سارے لچھن ان لوگوں نے دکھلائے اول و حشیوں اور سخت ظالموں کی طرح وہ خونریزیاں کیں اور ناحق بے موجب کئی لاکھ انسانوں کو قتل کیا اور وہ بے رحمیاں دکھلائیں جن سے بدن کانپ اٹھتا ہے اور پھر امن اور آزادی پاکر دن رات شراب خواری، زناکاری، قمار بازی میں شغل رکھنے لگے۔چونکہ 15