سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 258

سيرة النبي علي 258 جلد 4 کوشش کرے بغیر اس کی نقل اتارنے کے انسان کامیاب نہیں ہوسکتا۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بھی خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں اور اس کی فرمانبرداری کرتے ہیں مگر اس لئے نہیں کہ خدا نے انسان کو پیدا کیا ہے بلکہ اس لئے کہ انسان نے آخر ایک کامل وجود کو دریافت کر لیا۔غرض ان لوگوں نے خدا کو بھی مادیات کا حصہ قرار دے لیا ہے اور دوسری طرف ہندوستان کے مولویوں نے ہر ایک شے حتی کہ اخبار، سوسائٹی اور جلسہ کو بھی مذہب کا حصہ ٹھہرا لیا ہے۔لیکن اس طریق سے نہ دنیا کی اصلاح ہوسکتی ہے نہ مذہب کی۔جس گروہ نے مادیات کو روحانیات کے تابع کیا وہ کہتا ہے کہ نماز پڑھنے سے دنیا حاصل ہو جاتی ہے۔دوسرا فریق کہتا ہے کہ دنیا میں کما نا ، کھانا کھلانا خدا کے حصول کا موجب ہیں۔یہ دین کو خیالی نقطہ سے حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ دنیا کے پیچھے تمام روحانیات کو قربان کرنا چاہتا ہے۔پس یہ دونوں دھوکا خوردہ اور دھوکا دینے والے ہیں اصل حقیقت رسول کریم ﷺ نے بیان فرمائی ہے کہ یہ دونوں الگ الگ ہیں اور دونوں ضروری ہیں اور ان کو ملانا جائز نہیں۔جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ بے شک عبادت ضروری ہے لیکن وَ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ 4 وَلِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقِّ وَلِجَارِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ 5۔مگر تیرے نفس کا بھی تجھ پر حق ہے اور تیری بیوی کا بھی تجھ پر حق ہے اور تیرے ہمسایہ کا بھی تجھ پر حق ہے۔66 (الفضل 25 جولا ئی 1936ء) 1 ترمذى كتاب الدعوات باب منه الدعاء مخ العبادة صفحہ 770 حدیث نمبر 1 337 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى 2: ابوداؤد كتاب الطهارة باب مؤاكلة الحائض و مجامعتها صفحه 47 حديث نمبر 259 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى 3: مسلم كتاب الفضائل باب وجوب امتثال ما قاله شرعًا صفحه 1039 حدیث نمبر 6128 مطبوعہ ریاض 2000 الطبعة الثانية