سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 226 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 226

سيرة النبي علي 226 جلد 4 رسول کریم علیہ کے اطاعت شعار صحابہ حضرت مصلح موعود نے 26 دسمبر 1935ء کو جلسہ سالانہ قادیان سے خطاب میں الله چنده تحریک جدید کا ذکر کرتے ہوئے رسول کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ کا یوں ذکر فرمایا:۔" جو شخص یہ پوچھتا ہے کہ ایسا شخص چندہ دے گا کہاں سے۔میں اسے کہتا ہوں کہ وہ ایمان سے دے گا۔ایک بے ایمان انسان یہ دیکھا کرتا ہے کہ فلاں کی جیب میں کیا ہے؟ لیکن ایک ایماندار شخص یہ نہیں دیکھا کرتا کہ میری جیب میں کیا ہے بلکہ وہ اپنے دل کو دیکھتا ہے اور خدا تعالیٰ سے اسے ایسا تعلق ہوتا ہے کہ وہ کہتا ہے جب میں قربانی پر آمادہ ہوں گا تو میرا خدا مجھے دے گا۔صحابہ کو دیکھو ان کی کیا الله حالت تھی۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے چندے کا اعلان کیا۔ایک صحابی نے اس اعلان کو سنا تو اٹھ کر باہر چلے گئے اور ٹوکری اٹھا کر کہنے لگے میں مزدوری کرنا چاہتا ہوں۔مجھے جو بھی کوئی شخص مزدوری دے میں وہ لینے کے لئے تیار ہوں۔کسی نے کہا یہ کیوں ؟ انہوں نے کہا میں نے یہ رقم چندہ میں دینی ہے۔آخر انہوں نے مزدوری کی اور شام کو جو غلہ ملا وہ رسول کریم ﷺ کے سامنے لا کر رکھ دیا۔مجلس میں کچھ منافق بھی بیٹھے تھے۔وہ تھوڑے سے غلہ کو دیکھ کر مسکرائے اور کہنے لگے رومہ کے ملک کے ساتھ اس غلہ سے جنگ کی تیاری ہو گی 1۔مگر رسول کریم ﷺ نے ان دانوں کو قبول فرمایا اور اپنے عمل سے فرما دیا کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ان دانوں کی بہت بڑی قیمت ہے۔تو مومن اپنی جیبوں سے چندہ نہیں دیتا بلکہ دل سے دیتا ہے۔الله