سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 213 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 213

سيرة النبي علي 213 جلد 4 رسول کریم اللہ کا صبر و تحمل حضرت مصلح موعود نے 6 دسمبر 1935ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔وو صلى الله رسول کریم وہ ایک دفعہ خانہ کعبہ میں عبادت کر رہے تھے کہ کفار نے آپ کے گلے میں پڑکا ڈال کر اس زور سے دبایا کہ آپ کی آنکھیں سرخ ہو گئیں اور بعضوں نے سمجھا کہ شاید آپ اس تکلیف سے وفات پا جائیں گے۔اُس وقت تک پردہ کا حکم نہیں اترا تھا۔جب رسول کریم اللہ کو اس رنگ میں اذیت دی گئی تو آپ کے خاندان کی بعض مستورات باہر آگئیں اور اُنہوں نے کفار کو کہا تمہیں شرم نہیں آتی تم ایک ایسے شخص کو محض خدائے واحد کی عبادت کرنے کے جرم میں تکلیف دیتے ہو 1۔ہم میں سے رسول کریم ﷺے کے برابر کیا آپ کی خاک پا کے برابر بھی کون ہے پھر اگر آپ نے ان سب تکلیفوں کو برداشت کیا تو ہم کون ہیں کہ ان تکلیفوں کو برداشت نہ کر سکیں۔(الفضل 12 دسمبر 1935ء) 1: بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی صلی الله علیه وسلم باب قول النبي صلى الله علیه وسلم لو كنت متخذا خليلا صفحه 618 حدیث نمبر 3678 مطبوعہ ریاض 1999ءالطبعة الثانية میں عورتوں کی بجائے حضرت ابوبکر کا ذکر ہے۔66 صلى الله