سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 129
سيرة النبي عمل 129 جلد 4 دیکھو کہ جن کو حکم دیا گیا وہ ہوش میں تھے۔پھر اس قانون کا نفاذ کرانے کے لئے کروڑوں روپیہ خواہ لینے والے سپاہی تھے مگر کامیابی نہ ہو سکی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نہ کوئی فوج تھی نہ پولیس مضنور لوگوں کے کان میں آپ کی آواز پڑتی ہے اور وہ یہ بھی برداشت نہیں کرتے کہ پوچھ لیں اعلان کا کیا مطلب ہے اور اسی وقت شراب کے مٹکے توڑ دیتے ہیں اور پھر شراب کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں کرتے۔یہی وہ چیز ہے جس سے کام ہوتے ہیں۔“ تحقیق حق کا صحیح طریق مطبوعہ 30 ستمبر 1934 ء) 1:مسلم كتاب الاشربة باب تحريم الخمر صفحہ 885 حدیث نمبر 5131 مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية