سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 41

سيرة النبي علي 41 جلد 3 الْمَعْدُومَ وَ تَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِينُ عَلى نَوَائِبِ الْحَقِّ فَلَا يُسَلَّطُ اللَّهُ عَلَيْكَ الشَّيطِيْنَ وَالْاَوْهَامَ وَالْامَرَاءَ إِنَّ اللهَ اخْتَارَكَ لِهَدَايَةِ قَوْمِکَ۔حضرت خدیجہ الہام نازل ہونے کا ذکر سن کر فوراً کہتی ہیں نہیں نہیں ! خدا کی قسم ! خدا کبھی آپ کو ضائع نہ کرے گا۔آپ اپنے رشتہ داروں سے حسن سلوک کرتے ہیں۔کبھی کوئی بے کس آپ کو نظر نہیں آیا جس کا آپ نے بوجھ نہ اٹھایا ہو۔سارے عرب میں یہ خوبیاں نہ تھیں آپ نے زندہ کیں۔کوئی مسافر آپ کے پاس نہیں آیا جس کی مہمانی آپ نے نہ کی ہو۔کسی پر جائز مصیبت نہیں پڑی جس کی مدد کے لئے آپ تیار نہ ہو گئے ہوں۔پس کبھی آپ پر خدا تعالیٰ شیاطین کو مسلط نہ کرے گا اور کبھی خدا آپ کو مجنون نہ کرے گا۔پس اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے اپنی قوم کی ہدایت کے لئے چن لیا ہے۔یہ اس عورت کی گواہی ہے جس نے چالیس سال کی عمر میں چھپیں سالہ مرد سے شادی کی تھی اور اس مرد سے شادی کی تھی جو غریب تھا اور ایسی حالت میں شادی کی تھی کہ کئی لاکھ روپیہ کی وہ مالک تھی۔پھر اس نے اپنی ساری دولت خاوند کے ہاتھ میں دے دی تھی اور اس خاوند کے حق میں ہے جس نے وہ ساری دولت غریبوں میں لگا دی تھی۔ایسی حالت میں اس عورت کو اپنے خاوند کے متعلق شکایت کے بیسیوں مواقع پیدا ہو سکتے تھے۔مگر جب حضرت خدیجہ نے دیکھا کہ رسول کریم ﷺ گھبرائے ہوئے ہیں کہ یہ بوجھ جو مجھ پر ڈالا گیا ہے مجھ سے کس طرح اٹھایا جائے گا تو وہ بے ساختہ کہہ اٹھیں کہ کس طرح یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ خدا آپ پر شیطانوں کو مسلط کر دے۔مرد کا عورت سے بڑھ کر محرم راز کوئی نہیں ہوسکتا۔پس یہ اس محرم راز کی شہادت ہے آپ کے تقدس کے متعلق۔اور وہ بھی لوگوں کے سامنے نہیں کہ کہا جائے اپنے خاوند کی حمایت کے لئے اس نے ایسا کہا بلکہ الگ طور پر آپ کو تسلی دینے کے لئے کہتی ہے۔یہ اتنی بڑی شہادت ہے کہ کسی کو اس کے انکار کی گنجائش نہیں ہوسکتی۔