سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 391
سيرة النبي عمال 391 جلد 3 پھر اس سے بڑھ کر فرما یا قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ 102 - تو کہہ دے کہ اے ماننے والو یا مجھ پر اعتراض کرنے والو! اگر تم اللہ کا محبوب بننا چاہتے ہو تو آؤ اس کا طریق میں تمہیں بتاؤں۔جس طرح میں عمل کرتا ہوں اسی طرح تم بھی عمل کرو۔پھر اللہ تعالیٰ تم کو بھی اپنا محبوب بنا لے گا۔پھر اس سے بھی آگے ترقی کی اور فرمایا کہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) تو وہ ہے کہ اس پر جو کلام نازل ہوا ہے اسے بھی ہم کسی نا پاک کو چھونے نہیں دیتے۔پھر کیا اس کلام کو لانے والا ناپاک ہو سکتا ہے۔چنانچہ فرمایا اِنَّهُ لَقُرْآنُ كَرِيمُ فِي كِتُبِ مَّكْنُونٍ لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ 103۔یہ قرآن بڑی عظمت والا ہے۔یہ اس جگہ خدا نے رکھا ہے جہاں کوئی گندہ شخص اسے ہاتھ نہیں لگا سکتا اور اسے مطہر کے بغیر کوئی چھو ہی نہیں سکتا۔پھر جس پر یہ کلام نازل ہوا اسے ناپاک کس طرح کہہ سکتے ہو۔پھر فرمایا ہم نے اسے وہ کتاب دی ہے جس کو آج ہی نہیں بلکہ آئندہ بھی کوئی نا پاک نہیں چھو سکے گا۔بِأَيْدِى سَفَرَةِ كِرَامِ بَرَرَةٍ 104۔یہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ہاتھ میں رہے گی جو دور دور سفر کرنے والے اور نہایت معزز اور اعلیٰ درجہ کے نیکو کار ہوں گے۔“ 66 فضائل القرآن نمبر 4 صفحہ 218 تا 272 ناشر الشركة الاسلامیہ ربوہ 1963ء) Life of Mahomet by William Muir Page xxvii,xxviii published in:1 London 1861۔2 مسند احمد بن حنبل مترجم اردو جلد 11 مسند عائشہ صفحہ 168 حدیث نمبر 25108 مکتبہ رحمانیہ لاہور 3: الانعام : 125، 126 4 : حم السجدة : 39