سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 277
سيرة النبي عمال 277 جلد 3 بر سے تو وہ پیچھے کی طرف بھاگے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ باقی لشکر بھی بھاگنے لگا اور ان کے گھوڑے بھی بدک کر میدان سے بھاگ نکلے۔صحابہ اپنے گھوڑوں کو موڑتے تھے مگر وہ نہیں مڑتے تھے۔جس وقت حضرت عباس کی آواز انہوں نے سنی تو وہ کہتے ہیں ہمیں یوں معلوم ہوا جس طرح ایک فرشتہ قیامت کے دن صور پھونک رہا ہے۔جتنے زور سے کوئی شخص اپنی سواری کو موڑ سکتا تھا اس نے موڑا اور جن سے نہ ہو سکا وہ اپنی سواریوں سے کود پڑے اور تلواروں سے ان کی گردنیں اڑا دیں۔اور تھوڑی ہی دیر میں وہ صلى الله رسول کریم علیہ کے گرد جمع ہو گئے 3۔“ ( الفضل 19 اپریل 1931 ء ) 1 بخاری کتاب فرض الخمس باب من لم يخمس الاسلاب صفحہ 521 حدیث نمبر 3141 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 2 ترمذی ابواب الجهاد باب ما جاء فى الثبات عند القتال صفحہ 405 حدیث نمبر 1688 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى 3 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني رجوع الناس بنداء العباس صفحه 1240 مطبوعہ دمشق $2005