سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 145
سيرة النبي علي 145 جلد 3 ہے۔اسی طرح سیالکوٹ میں پانچ چھ سو اور عورتوں بچوں سمیت اس سے بہت زیادہ ہے، یہ اپنی اپنی حیثیت کے مطابق پرچے فروخت کرنے کا ذمہ لیں اور اسی طرح ہر شہر اپنی حیثیت کے مطابق اس میں کوشش کرے تو اس پر چہ کا بہت بڑی تعداد میں نکل جانا کوئی بڑی بات نہیں۔ضرورت صرف ارادہ اور نظام کی ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں تمام کاموں کو خواہ مالی ہوں یا نشر و اشاعت یا اور کسی قسم کے كَمَا حَقَّهُ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین 1:Essence: ست، خلاصہ، جو ہر جو اصل کی خصوصیت خاصہ کا حامل ہو۔Oxford انگلش اردو ڈکشنری صفحہ 531 مطبوعہ 2013ء) الفضل 3 مئی 1929 ء)