سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 127
سيرة النبي علي 127 جلد 3 د رسول کریم ہے اور عورتوں کے حقوق حضرت مصلح موعود نے 23 نومبر 1928ء کے جمعہ کے خطبہ ثانیہ میں فرمایا :۔اگر چہ خطبہ میں بولنا منع ہے مگر کسی نے سوال کیا ہے کہ عورتیں بھی ٹورنامنٹ دیکھنے جاتی ہیں۔میرے خیال میں یہ کوئی اعتراض کی بات نہیں۔عورتیں کیوں نہ دیکھیں جب کہ انہوں نے بچے پیدا کرنے ہیں۔رسول کریم ﷺ نے خود حضرت عائشہ کو حبشیوں کے کرتب دکھائے۔پھر آپ ایک مرتبہ لڑائی سے واپس آ رہے تھے تو لشکر کے سامنے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ دوڑ کی اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بڑھ گئیں۔پھر ایک دفعہ آپ بڑھ گئے اور فرمایا عائشہ! تِلْكَ بِتِلْک یعنی یہ بدلا ہو گیا -1 - اگر عورتیں برقع پہن کر چل پھر سکتی ہیں تو وہاں جا کر بیٹھ جانے میں کیا حرج ہے۔“ (الفضل 30 نومبر 1928ء) 1 ابوداؤد كتاب الجهاد باب فى السبق على الرجل صفحہ 373 حدیث نمبر 2578 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى ( کچھ الفاظ کے فرق کی ساتھ )