سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 1

سيرة النبي عليه 1 جلد 3 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بےسروسامانی کی حالت میں فتح کی پیشگوئی حضرت مصلح موعود 6 اپریل 1928ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔میں نے ایک فرانسیسی مصنف کی کتاب پڑھی ہے جس نے لکھا ہے میں اسلام کا سخت مخالف تھا اور میرے دل میں سخت تعصب تھا اسی بنا پر میں نے تاریخ اسلام کا مطالعہ شروع کیا۔مگر جب میں تاریخ اسلام پڑھتے پڑھتے بانی اسلام کے زمانہ میں پہنچا تو ایک نظارہ میرے سامنے آیا جس نے میرے تعصب کو پاش پاش کر دیا اور میرے نقطہ نگاہ کو بدل دیا۔اور وہ یہ تھا کہ میں اپنی قوت واہمہ کے ذریعہ 1300 سال پیچھے گیا اور میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ میلے کچیلے کپڑے پہنے ایک کچھی عمارت میں بیٹھے ہیں۔ویسے ہی لباس والا ایک آدمی ان کے درمیان بیٹھا ہے۔ان کے پاس کوئی ساز وسامان نہیں بلکہ ایک ایسے مکان میں بیٹھے ہیں جس پر کھجور کی شاخوں کی چھت ہے۔میں اپنی قوت واہمہ کے ذریعہ ان کے پاس پہنچا اور سنا کہ کیا باتیں کر رہے ہیں تو مجھے معلوم ہوا وہ کہہ رہے ہیں کس طرح دنیا کو فتح کریں اور کس طرح ساری دنیا پر خدا کا دین پھیلا دیں۔میں نے ان کی باتوں کو سنا اور پھر تاریخ کے دوسرے صفحات میں دیکھا کہ واقعہ میں چند سال کے بعد انہوں نے دنیا کو فتح کر لیا اور جس دین کو وہ خدا کی طرف سے سمجھتے تھے اسے پھیلا دیا۔اس وقت میرا دل ڈرا کہ ایسے لوگوں کو کس طرح کوئی جھوٹا کہہ سکتا ہے۔کیا ہی لطیف نقشہ ہے جو اس مصنف نے کھینچا ہے۔رسول کریم ﷺ کے یہی