سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 72
سيرة النبي الله 72 جلد 2 رسول کریم علیہ کے ابتلا میں حکمت رسول صلى الله حضرت مصلح موعود 22 اکتوبر 1920 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔آنحضرت ﷺ کو بدر اور احد وغیرہ مقامات پر جو تکالیف پہنچی تھیں وہ اس لئے نہ تھیں کہ منافقین اور کفار پر آنحضرت عیہ کے ایمان کی پختگی ظاہر کی جاتی یا خود آنحضرت ﷺ کو آپ کے ایمان کا پتہ بتایا جاتا کیونکہ آپ ﷺ کے ایمان کا پتہ تو غار حرا میں ہی لگ گیا تھا بلکہ ان کی غرض یہ تھی کہ دشمنوں کو آگاہ کر دیا جاتا کہ محمد ﷺ ہمارا ایسا مقبول اور پیارا بندہ ہے کہ تمہارا اس کو تکالیف دینا اور تمہارا اس کو مٹانا کچھ حقیقت نہیں رکھتا۔تمہاری ہر قسم کی شرارتوں اور مظالم کے مقابلہ میں یہ بڑھے گا اور تم 66 اس کے مقابلہ میں ناکام رہو گے۔“ (الفضل 28 اکتوبر 1920ء)