سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 46
سيرة النبي ع 46 جلد 2 رسول کریم ﷺ فوت نہیں ہوئے وہ گویا آپ کو خدا سمجھتا ہے کیونکہ خدا ہی ایک ایسی ہستی ہے جس پر موت نہیں آ سکتی۔رسول تو پہلے بھی فوت ہو گئے ہیں اور یہ بھی فوت ہو گئے ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی اُس وقت مجھے معلوم ہوا کہ واقعہ میں رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے صلى الله ہیں اور یہ بات میرے ذہن میں آنی تھی کہ میں لڑکھڑا کر گر پڑا2۔اُس وقت پھر حضرت حسان مرثیہ پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں جئے۔كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِئُ فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنتُ أَحَاذِرُ 3 ہمارا تو سب کچھ محمد (ﷺ) ہی تھا جب وہ فوت ہو گیا تو ہمیں کیا کوئی مرے یا صلى الله پس اس سے معلوم ہوا کہ رسول کریم ﷺ کی افضلیت اسی صورت میں ثابت علیہ ہو سکتی ہے کہ یہ تسلیم کیا جائے کہ آپ سے پہلے کوئی رسول زندہ نہیں رہا۔ورنہ ایک سچا مومن کس طرح یہ برداشت کر سکتا ہے کہ محمد ہو تو زمین میں مدفون ہوں اور حضرت عیسی اس وقت تک زندہ آسمان پر بیٹھے ہوں۔طبعی عمر کے متعلق تو ہوسکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی نبی کو زیادہ دے دے اور کسی کو کم مگر غیر طبعی طور پر ایک نبی کو زندہ بٹھائے رکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو چونکہ اس نبی کی زیادہ ضرورت تھی اس لئے اس کو زندہ رکھا ہے اور دوسرے کی کوئی ضرورت نہ تھی اس لئے اسے وفات دے دی۔اس سے رسول کریم ﷺ کی شان پر اتنا بڑا حملہ ہوتا ہے کہ کوئی مسلمان اس کو ٹھنڈے دل سے برداشت نہیں کر سکتا۔کیا خدا حضرت عیسی کو زندہ اٹھا لینے پر قادر نہیں عام لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ کیا خدا تعالیٰ حضرت عیسی کو آسمان پر زندہ رکھنے پر قادر نہیں؟ ہم کہتے ہیں قادر ہے مگر