سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 40
سيرة النبي الله 40 جلد 2 رسول کریم ﷺ کا اپنی نبوت کی بابت حلف رسول کریم ﷺ کی سیرت کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود اپنے لیکچر فرمودہ 19 جنوری 1920ء میں فرماتے ہیں :۔خدا تعالیٰ کا ادب جس انسان کے دل میں ہوتا ہے اس کی عجیب حالت ہوتی ہے۔ایک دفعہ ایک شخص رسول کریم معدے کے پاس آیا اور آ کر کہا آپ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بتائیں کہ آپ نبی ہیں۔آپ نے فرمایا میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں خدا کا نبی ہوں۔یہ سن کر اس نے کہا میں آپ کو قبول کرتا ہوں۔یہ بھی ادب کی ایک حد ہے لیکن یہ ادب بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے عام لوگوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے کے دعوی کو چھوڑ کر باقی خوبیاں تو مانتے جاتے ہیں لیکن دعوی کی طرف توجہ نہیں کرتے۔“ ( صداقت احمدیت صفحہ 15 مطبوعہ قادیان بار دوم )