سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 407 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 407

سيرة النبي عمال 407 جلد 2 ہیں کہ جو ملک میں امن دیکھنا پسند نہیں کرتے۔پس ہمیں وقتی جوش سے متاثر ہو کر اپنے اصل کام کو نہیں بھولنا چاہئے۔آج سے ہمارا فرض ہو کہ تبلیغ کریں، مسلمانوں کی تمدنی اور اقتصادی حالت کو درست کریں اور جس حد تک ممکن اور مذہباً جائز ہو مسلمانوں میں سے اختلاف کے مٹانے کی اور مستقل جدو جہد کے ساتھ ان جائز حقوق کو جن کے ہم اس ملک کے باشندہ ہونے کے لحاظ سے مستحق ہیں حاصل کریں۔اور اس کے لئے پہلا قدم آپ کا 22 جولائی کے جلسوں کو غیر معمولی طور پر کامیاب بنانا ہے۔میں اب اپنی بات کو ختم کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ ہر اک دوسری بات کو فراموش کر کے آپ صرف اس امر کو مدنظر رکھیں گے کہ آج اسلام اور مسلمانوں کا فائدہ کس امر میں ہے۔1: العنكبوت: 70 والسلام خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان (الفضل 20 جولائی 1927ء)