سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 304 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 304

سيرة النبي عالم 304 جلد 2 صلى الله آنحضرت علیہ کا مقام محمود حضرت مصلح موعود 29 اپریل 1927 ء کے خطبہ جمعہ میں بیان فرماتے ہیں:۔مسلمان اذان کے بعد ہر روز ایک دعا پڑھتے ہیں مگر تعجب کی بات ہے کہ اس دعا پر انہوں نے کبھی اس طرح غور نہیں کیا جس طرح انہیں کرنا چاہئے۔اگر انہوں نے غور کیا ہوتا تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ اس میں یہ سکھایا گیا ہے کہ اے خدا! جس نے اس کامل دین کو دنیا میں قائم کیا ہے، جس میں کوئی نقص نہیں اور وہ آواز بلند کی جس میں تمام روحانی بیماریوں کا علاج موجود ہے ایسے طریقوں سے دنیا کو اپنی طرف بلایا ہے کہ اس سے بڑھ کر کوئی کامل آواز ہو نہیں سکتی۔پھر دنیا میں ایسی عبادت قائم کی ہے جو ہمیشہ راسخ رہے گی اور اس کا نفع اور فوائد ایسے وسیع ہوں گے کہ ان میں کبھی کمی نہیں ہو گی۔حقیقی فوائد جو عبادت کے ہیں وہ نماز سے ہی پہنچیں گے اور وہ سچی راہنمائی جو انسانوں کے لئے مقصود ہے صرف اسی آواز سے ہوتی رہے گی جو رسول کریم نے بلند کی۔پس اے خدا! جس نے یہ دونوں چیزیں قائم کی ہیں یعنی ایک وہ دعوت جس کی وجہ سے لوگ ہمیشہ اسلام میں جمع ہوتے رہیں گے اور ایک وہ روحانی روشنی کا مینار نماز جس سے لوگ تیری طرف راہنمائی حاصل کرتے رہیں گے ہم ان دو کا واسطہ دے کر کہتے ہیں جب یہ دونوں چیزیں تو نے محمد رسول اللہ کے ذریعہ قائم کیں تا کہ انسان کی کامل اصلاح ہو جائے اور وہ تیرا قرب پاسکے تو اے خدا ! جس طرح تیرے اس رسول نے ہمارے لئے تیرا قرب پانے کا رستہ کھول دیا ہے تو بھی اس کو اور زیادہ قرب عطا فرما اور جس طرح اس نے مسلمانوں کو صلى الله