سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 295
سيرة النبي عمال 295 جلد 2 کے بڑے بڑے لوگوں کی گردنیں جھک جائیں گی؟ آج جس کے بدن پر میلا ڈالا جاتا ہے اسی کے پسینے کی جگہ لہو بہانے کے لئے سینکڑوں انسان تیار ہو جائیں گے؟ کیا کوئی کہہ سکتا ہے اس تن تنہا شخص کے قدموں میں دنیا آگرے گی؟ کیا کوئی سیاح اُس وقت کی آپ کی حالت کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتا تھا کہ آپ دنیا میں بڑھیں گے؟ کیا کوئی ہندوستانی سیاح جسے ادھر جانے کا اتفاق ہوتا اور جسے آپ کی اس کمزور حالت کے دیکھنے کا موقع ملتا اس بات کو جان سکتا تھا کہ یہ دنیا میں مشہور ہو جائے گا ؟ اس کی تعلیم دنیا کے ہر گھر میں پھیل جائے گی اور ملکوں کے ملک اس کی اطاعت کے جوئے کے نیچے آجائیں گے؟ ہرگز نہیں۔اس کے گمان میں بھی یہ بات نہ آسکتی تھی کہ وہ شخص جسے ہر شخص پاگل خیال کرتا اس قدر بڑھے گا کہ دنیا کے عظمند، دنیا کے طاقتور، دنیا کے عزت دار اس کی غلامی کو فخر سمجھیں گے۔مگر وہ بڑھا، اس کی تعلیم دنیا کے گھر گھر میں پھیل گئی ، بڑے بڑے بادشاہ اس کی غلامی کو فخر سمجھنے لگ گئے۔اور یہ سب اس لئے ہوا کہ اس نے نہایت تاریکی کے دنوں میں خدا کا نام لیا اور خدا نے اسے روشن کرنے ( الفضل 9 نومبر 1926ء) کا وعدہ کیا۔“ جسے