سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 264 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 264

سيرة النبي عمال 264 جلد 2 نہیں۔بات یہ ہے کہ محبت ایسی چیز ہے جو مشترک رکھی گئی ہے اور نہ صرف یہ پسند کیا گیا ہے بلکہ حکم دیا گیا ہے کہ محبت کرو۔حتی کہ یہ مومن کے لئے نشان رکھا گیا ہے کہ جو چیز اپنے لئے پسند کرے وہی دوسروں کے لئے پسند کرے جس کے معنی یہ ہیں کہ سب سے محبت کرے۔پھر رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو تا کہ محبت بڑھے 2۔تو محبت کا پیدا کرنا اسلام کی اغراض میں سے ہے اور اس کے متعلق اعتراض حقیقت سے دور ہے۔ایسا اعتراض کوئی سمجھدار اور تعلیم یافتہ انسان کس طرح کرسکتا ہے۔اس کا جواب یہی ہے کہ حسد سب کچھ کرا لیتا ہے۔وہ کچھ اور تو کر ہی نہیں سکتا اس لئے وہ اعتراض کر کے اپنا دل ٹھنڈا کرنا چاہتا ہے۔“ ( الفضل 4 دسمبر 1924ء) 1 : نسائى كتاب عشرة النساء باب حب النساء صفحہ 469 حدیث نمبر 3391 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الأولى حبب الى من الدنيا النساء والطيب و جعلت قرة عيني في الصلوۃ۔“ کے الفاظ ہیں۔2 كنز العمال جلد 6 صفحہ 110 حدیث نمبر 15055 مطبوعہ دمشق 2012ء