سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 199 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 199

سيرة النبي عمال 199 جلد 2 ریشمی تھا۔انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ ! میں نے ایک دفعہ آپ کو ریشمی جبہ دیا تھا گر آپ نے اس کو پسند نہ فرمایا تھا اب مجھے آپ نے ریشمی بجبہ دیا ہے کہ میں اس کو پہن لوں؟ آپ نے فرمایا میں نے پہننے کے لئے نہیں دیا کسی کو تحفہ دے دو یا بیچ ڈالو۔اس پر انہوں نے اپنے اس بھائی کو جو مکہ میں رہتا تھا اور کا فر تھا دے دیا۔“ (پیغام صلح صفحہ 5) نیز فرمایا:۔لوگوں سے ان کا کوئی مسلّمہ مذہبی اصل نہ چھڑایا جائے۔اب ہندو، مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ گائے کا گوشت کھانا چھوڑ دومگر سوال یہ ہے کہ گائے اگر متبرک ہے تو ہندوؤں کے نزدیک ہے مسلمان اس کا گوشت کھانا کیوں چھوڑ دیں۔جب اسلام ان کو اس کی اجازت دیتا ہے یہ مطالبہ قطعاً جائز نہیں ہے۔ایسی حالت میں اسلام کی تعلیم دیکھو۔مسلمانوں نے کفار سے ایک معاہدہ لکھوایا جس میں آنحضرت کے نام کے ساتھ رسول اللہ کا لفظ لکھا۔کفار نے اس پر اعتراض کیا کہ ہم تو ان کو رسول اللہ نہیں مانتے اس لئے یہ الفاظ نہیں ہونے چاہئیں۔جب یہ بات رسول کریم کے سامنے پیش ہوئی تو آپ نے فرمایا بے شک یہ الفاظ کاٹ دو3۔حالانکہ صحابہؓ کو ایسا کرنا گوارا نہ تھا۔اسی طرح ایک صحابی کہتے ہیں میں نے ایک یہودی کو یہ کہتے سنا کہ خدا نے موسی کو سب پر فضیلت دی ہے۔یہ سن کو مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اسے مارا۔جب رسول کریم ﷺ کو یہ بات معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا تم نے کیوں اسے مارا وہ تو اپنا (پیغام صلح صفحہ 28 ) 1:بخارى كتاب الادب باب صلة الوالد المشرك صفحه 1047 حدیث نمبر 5978 مطبوعہ ریاض 66 عقیدہ بیان کر رہا تھا۔“ 1999 الطبعة الثانية 2: بخارى كتاب اللباس باب الحرير للنساء صفحه 1029 حدیث نمبر 5841 مطبوعہ ریاض