سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 101 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 101

سيرة النبي عالي 101 جلد 2 پس جب اسلام خدا کا پیارا ہے اور اس کی نصرت و حفاظت کا وعدہ ہے تو کیا وجہ ہے کہ خدا بجائے اظہار محبت کے اس کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اس کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں کرتا۔آج وہ لوگ جن کی ساری عزت ہی رسول کریم عام مسلمان اور احمدی صلى الله کی اولاد ہونے کے باعث تھی عیسائی ہو کر آنحضرت ﷺ کو گندی سے گندی گالیاں دیتے ہیں اور لکھوکھبا انسان عیسائی ہو چکے ہیں مگر خدا تعالیٰ کو کوئی حمایت اسلام کا خیال نہ پیدا ہوا۔مسلمانوں کا ایک یہ خیال کہ حضرت عیسی زندہ ہیں اور آنحضرت معہ فوت ہو گئے یہی ایک ایسا خیال ہے جو اسلام کو عیسائیت کے مقابلہ میں ٹھہر نے نہیں دے سکتا اور کوئی مسلمان واعظ عیسائیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا عیسی زندہ ہے اور محمد فوت ہو گئے اُس وقت مسلمانوں کی زبانیں بند ہو جاتی ہیں۔مگر حضرت مرزا صاحب نے ایسے وقت میں اسلام کی یہ خدمت کی اور اپنے شاگردوں کو ایسا تیار کیا کہ ان کے آگے سے پادری اس طرح بھاگتے ہیں جس طرح لَا حَولَ سے شیطان۔عیسائیوں کے مقابلہ میں ہمارا ایک لڑکا چلا جائے تو پادری گھبرا کر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔“ 1: الحجر : 10 66 (الفضل 9 مئی 1921 ء ) 2:بخارى كتاب الفرائض باب اذا ادعت المرأة ابنا صفحه 1167 حدیث نمبر 6769 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية