سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 64
سيرة النبي علي 64 جلد 1 وَوَجْهِهِ وَمَا أَقْبَلَ مِنْ جَسَدِهِ يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ و یعنی آپ ہر شب سب اپنے بستر پر جاتے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں ملاتے۔پھر ان میں پھونکتے اور قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ - قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھتے۔پھر جہاں تک ہو سکتا اپنے بدن پر ہاتھ ملتے اور ابتدا سر اور منہ اور جسم کے اگلے حصہ سے فرماتے اور تین دفعہ ایسا ہی کرتے۔ذرا ان تین سورتوں کو باترجمہ پڑھو اور پھر سوچو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور غنا پر کتنا ایمان تھا۔کس طرح وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ کے بغیر اپنی زندگی خطرہ میں سمجھتے تھے۔