سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 465
سيرة النبي علي 465 جلد 1 کہ رسول کریم ﷺ کے ذریعہ شرک کے خلاف جو لہر پیدا ہوئی اس کا کس قدراثر ہوا لیکن جب بتایا جائے تو ہر ایک سمجھدار یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ شرک کے خلاف رسول کریم ہے کے دل سے جو ہر نکلی وہی پھیل رہی ہے۔یہ میں نے ایک الله ایسی مثال دی ہے جو بظاہر نظر نہیں آتی مگر تمام لوگ مانتے ہیں کہ محمد ﷺ کا وجود ایک رولا یا جو تمام دنیا میں پھیلی اور اب ہر قوم اقرار کرتی ہے کہ ہمارے مذہب میں شرک نہیں۔یا تو وہ وقت تھا کہ کہا جاتا تھا مسیح کا خدا ہونا عیسائیت کی صداقت کی دلیل ہے اور دیگر مذاہب پر اسے یہی فوقیت حاصل ہے چنانچہ گزشتہ زمانہ میں عیسائیوں اور مسلمانوں میں جو مناظرے ہوتے رہے ہیں ان سے یہ بات ثابت ہوتی ہے مگر آج عیسائی صاحبان کہتے ہیں ہمارا مذہب اس لئے سچا ہے کہ صرف اسی میں توحید پائی جاتی ہے۔گویا یہ مذہب یا تو اس لئے سچا تھا کہ اس میں خالص شرک پایا جاتا تھا یا اب اس لئے سچا ہے کہ الله اس میں خالص توحید پائی جاتی ہے۔یہ کیوں؟ اس لئے کہ رسول کریم ﷺ کے ذریعہ جو لہر شرک کے خلاف پیدا ہوئی وہ سب کے اندر سرایت کر گئی اور اندر ہی اندر شرک کا قلع قمع کر رہی ہے۔یہ لہر کو مخفی ہے اور ہر ایک کو نظر نہیں آتی مگر غور اور تدبر سے دیکھنے والے (الفضل 11 مارچ 1919ء) 66 خوب دیکھ سکتے ہیں۔“