سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 457 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 457

سيرة النبي علي 457 جلد 1 رسول کریم ع کولا محدود حمد ملے گی حضرت مصلح موعود 27 ستمبر 1918 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔جو شخص خدا کے لئے قربان ہو جائے اس کی زندگی اُسی کے لئے ہو جائے۔اس کا چلنا پھرنا ، کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا، مرنا جینا سب خدا کے لئے ہو جائے ، خدا کی رضا حاصل کرنا ہی اس کا مقصد و مدعا ہو ایسے شخص کو جو حمد ملے گی وہ کبھی ختم نہیں ہوگی۔صلى الله ایک شخص محمد م ہے ایسا ہوا کہ اس نے اپنی ہر ایک حالت کو خدا کے لئے ہی کر دیا۔آج کروڑوں کروڑ انسان اس کی حمد کرتے ہیں اور خدا نے وعدہ فرمایا ہے کہ اس کی کچی تعریف کرنے والی ایک نہ ایک جماعت دنیا میں ضرور رہے گی۔پھر آپ سے وعدہ فرمایا ہے کہ اِنَّا اَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ 1 علاوہ اس دنیا میں کوثر عنایت فرمانے کے اگلے جہان میں بھی جہاں جام پلائے جائیں گے آپ ہی ساقی ہوں گے۔پس آپ (الفضل 5 اکتوبر 1918ء) 66 کی حمد کبھی ختم نہیں ہوگی۔“ 1: الكوثر : 2