سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 456 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 456

سيرة النبي علي 456 جلد 1 صرف یہ وجہ نہ تھی کہ حضرت عمر مذہبی مباحثات کرنے والے آدمی نہ تھے اور اس مرتبہ پر پہنچ چکے تھے کہ اب مزید تحقیق کی ان کو ضرورت نہ تھی۔پس ان کا یہ فعل بے ضرورت تھا اور خطرہ تھا کہ ان کو دیکھ کر بعض اپنے مذہب کی پوری واقفیت نہ رکھنے والے بھی اس شغل میں پڑ جاویں اور ان باتوں کی تصدیق کر دیں جو باطل ہیں اور ان کی تکذیب کریں جو حق ہیں۔اور کوئی تعجب نہیں کہ اسی وجہ سے روکا ہو کہ آپ عام مجلس میں بیٹھ کر پڑھتے تھے اور اس سے خطرہ ہوا کہ ان کو دوسرے لوگ دیکھ کر ان کی اتباع نہ کریں۔الگ پڑھتے تو شاید آپ کو نہ روکا جاتا۔“ (حقیقۃ الا مرصفحہ 7 ، 8 مطبوعہ عبد العظیم مالک احمد یہ بلڈ پو قادیان) صلى الله 1 سنن الدارمي جلد 1 باب ما يتقى من تفسير حديث النبي و قول غيره عند قوله صفحہ 126 حدیث نمبر 465 مطبوعہ کراچی